سینیٹجعلی دوائوں کی تیاریفروخت کیخلاف قرارداد منظور

گورنرراج کیخلاف جے یوآئی،بی این پی کاواک آئوٹ،یکم فروری کوہڑتال کااعلان

گورنرراج کیخلاف جے یوآئی،بی این پی کاواک آئوٹ،یکم فروری کوہڑتال کا اعلان فوٹو: فائل

سینیٹ نے ملک میں جعلی اور غیر معیاری دوائوں کی تیاری اور فروخت کے خاتمے کیلیے موثر اقدامات اٹھانے کی قرارداد منظورکرلی ۔

پیر کو ایوان بالا کا اجلاس چیئرمین نیئر حسین بخاری کی صدارت میں ہوا ۔ جے یوآئی کے سینیٹر طلحہ محمود نے یہ قرارداد پیش کی جسے چیئرمین نے بحث کیلیے منظور کر لیا۔ جے یو آئی (ف) اور بی این پی کے ارکان نے بلوچستان میں گورنر راج کیخلاف احتجاج جاری رکھا اور ایوان سے واک آئوٹ کیا۔




ثنا نیوز کے مطابق جے یوآئی کے رکن حافظ حمداللہ نے کہا کہ گورنر راج کے نفاذ کیخلاف یکم فروری کو بلوچستان میں پہیہ جام ہڑتال ہوگی اور اگلے مرحلے میں صوبے کے ہوائی اڈوں پر جہازوں کواڑنے اور اترنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ صابر بلوچ نے نکتہ اعتراض پرکہا کہ بلوچستان میں وفاقی حکومت نے اپنی ذمے داری پوری کی، اس پر اعتراض کا کوئی جواز نہیں۔

اجلاس آج صبح ساڑھے دس بجے تک ملتوی کردیا گیا ، دریں اثناء صحافیوں نے اپنے مطالبات کے حق میں پریس گیلری سے واک آئوٹ کیا اور پارلیمنٹ کے باہر دھرنا دیا ، چیئرمین سینیٹ کی ہدایت پر قائد ایوان جہانگیر بدر نے صحافیوں کو یقین دلایا کہ ان کے مطالبات سے وزیراعظم کو آگاہ کیا جائیگا جبکہ چیئرمین سینیٹ نے ہدایت کی کہ صحافیوں کے مطالبات پر غور کیا جائے، سینیٹر راجہ ظفرالحق، سینیٹر مشاہد حسین ، سینیٹر چوہدری شجاعت اور دیگر نے صحافیوں سے یکجہتی کا اظہار کیا ۔
Load Next Story