سانحہ بلدیہ وزیر اعظم کی مداخلت کیخلاف درخواست پر نوٹس
مداخلت غیر قانونی قرار دی جائے، علی انٹرپرائزز کی جگہ متاثرین کیلیے بحالی مرکز بنایا جائے
مداخلت غیر قانونی قرار دی جائے، علی انٹرپرائزز کی جگہ متاثرین کیلیے بحالی مرکز بنایا جائے فوٹو: فائل
سانحہ بلدیہ ٹائون گارمنٹس فیکٹری کے مقدمے میں وزیر اعظم کی مداخلت کے خلاف دائر درخواست پرسندھ ہائیکورٹ نے وزیر اعظم پاکستان کے پرنسپل سیکریٹری، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے سربراہ سمیت دیگر کو15 فروری کے لیے نوٹس جاری کردیے۔
فشر فوک فورم ، پائلرسمیت دیگر غیر سرکاری تنظیموں کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ علی انٹرپرائزز بلدیہ ٹائون میں آتشزدگی سے 259 افراد جھلس کر ہلاک ہوگئے تھے۔
تھانہ سائٹ بی سیکشن میں تعزیرات پاکستان کی دفعات 435,436,337,322,302/34کے تحت مقدمہ 343/12درج کیا گیا تھا۔ وزیراعظم راجا پرویزاشرف نے 29 دسمبر2012کوکراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سے خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ علی انٹرپرائزز کے مالکان کے خلاف دفعہ302کے تحت مقدمہ درج نہیں کیا گیا۔