اختتامی اوور میں ناقص بولنگ سرفراز کیلیے درد سر بن گئی
آج جنوبی افریقہ کے خلاف کامیابی کیلیے سخت محنت کرنا ہوگی، قومی کپتان کاعزم
آج جنوبی افریقہ کیخلاف کامیابی کیلیے سخت محنت کرنا ہوگی، قومی کپتان کاعزم فوٹو : فائل
آخری اوورز میں ناقص بولنگ سرفراز احمد کا درد سر بن گئی، کپتان کا کہنا ہے کہ بھارت کیخلاف میچ کنٹرول کھودیا،اپنے پلان پر عمل درآمد نہیں کرسکے،بولرز کو سوئنگ بھی نہیں مل رہی۔
تفصیلات کے مطابق بھارت کیخلاف چیمپئنز ٹرافی میچ میں شکست کے بعد سرفراز احمد پریس کانفرنس کیلیے نہیں آئے تھے اور ہیڈ کوچ مکی آرتھر میڈیا کے سوالوں کے جوابات دیتے رہے، تاہم جنوبی افریقہ کیساتھ بدھ کو شیڈول مقابلے سے قبل انھوں نے پریس کانفرنس میں یہ ثابت کرنے کی کوشش کی کہ کھلاڑیوں کا اعتماد بحال ہوچکا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ بھارت کیخلاف ہمارا پلان یہ تھا کہ عماد وسیم سے آغاز میں بولنگ کروائیں اور ویرات کوہلی کیخلاف اپنے اہم بولر کو استعمال کریں،تاہم یہ فیصلہ کامیاب نہیں رہا، گرین شرٹس نے 40 اوورز تک میچ پرکنٹرول رکھا ہوا تھا لیکن آخر میں ہماری بولنگ اچھی نہیں رہی جس کی وجہ سے ساری محنت رائیگاں گئی۔
اس موقع پر سرفرازاحمد سے سوال کیا گیا کہ آپ نے بھارت کیخلاف میچ سے قبل کچھ نیا کرنے کی بات کی تھی جس پر سرفراز نے کہا کہ بدقسمتی سے ہم نے جو پلان بنایا تھا اس پر عمل درآمد نہیں کر سکے، شاید کھلاڑی بڑے میچ کا کچھ زیادہ ہی دباؤلے گئے تھے جس کی وجہ سے اہم کیچز چھوڑے،ان کا بھاری نقصان بھی اٹھایا۔انھوں نے کہا کہ کئی پلیئرز کیلیے انگلش کنڈیشنز بالکل نئی،بیٹنگ پچز ہیں، بولرز کو سوئنگ بھی نہیں مل رہی، وکٹیں حاصل کرنے کیلیے اچھی فیلڈنگ اورسخت محنت کرنے کی ضرورت ہے۔جنوبی افریقی اسکواڈ بڑا مضبوط ہے، ورلڈکپ کے بعد ہمارا اور پروٹیز کا مقابلہ ہورہا ہے،کامیابی کیلیے ایک ایک حریف کھلاڑی کو سامنے رکھتے ہوئے خصوصی پلاننگ کرنا ہوگی۔