بارش کی آنکھ مچولی سے کوارٹر فائنلز متاثر
سوئس پلیئر ٹیمیا بیزینسکی نے فرنچ اسٹار کرسٹینا میلڈینووک کو کئی بار تعطل آنے کے باوجود 6-4،6-4 سے ہرادیا
سوئس پلیئر ٹیمیا بیزینسکی نے فرنچ اسٹار کرسٹینا میلڈینووک کو کئی بار تعطل آنے کے باوجود 6-4،6-4 سے ہرادیا ۔ فوٹو : اے ایف پی
فرنچ اوپن کے دسویں دن بارش کی آنکھ مچولی سے کوارٹر فائنلز متاثر ہورہے ہیں، ویمنز سنگلز میں کرسٹینا میلڈینووک کو ٹیمیا بیزینسکی کیخلاف ابر رحمت کے سبب کئی بار میدان سے باہر جانا پڑا ، تاہم اس مقابلے میں ٹیمیا بیزنسکی نے 6-4،6-4 سے فتح حاصل کرلی، ابر آلود موسم میں میچز کی تکمیل منتظمین کے لیے بھی آزمائش بنی ہوئی ہے۔
دوسری جانب جیلینا اوسٹاپینکو کو ڈنیش حریف کیرولین ووزنیاسکی کا چیلنج درپیش ہے، سابق عالمی نمبرون ووزنیاسکی نے ابتدائی سیٹ 6-4 سے جیتا ہے تاہم دوسرے سیٹ میں لٹویا کی اوسٹاپینکو نے 6-2 سے فتحیاب ہوکر حساب چکتا کردیا، تیسرے سیٹ میں کھیل روکے جانے پرووزنیاسکی نے 2 جبکہ اوسٹاپینکو نے ایک سیٹ جیت رکھا ہے، شیڈول کے مطابق بدھ کو دیگر دو کوارٹر فائنلز میں الینا سویٹولینا کو سیمونا ہالیپ کا چیلنج درپیش ہوگا، کیرولینا گارشیا 2 سیڈ کیرولینا پلسکووا کو زیر کرنے کی کوشش کریں گی، دوسری جانب مینز سنگلز کوارٹر فائنلز میں رافیل نڈال کامقابلہ پبلو کارینو سے جبکہ سیکنڈ سیڈ نووک جوکووک کا سامنا آسٹرین پلیئر ڈومنیک تھیم سے ہوگا۔
بدھ کو راؤنڈ8 کے دواختتامی مقابلوں میں ٹاپ سیڈ اینڈی مرے جاپانی حریف کائی نیشکوری کیخلاف میدان سنبھالیں گے، اسٹینسلس واورنیکا کا مقابلہ مارن کلک سے ہوگا۔گذشتہ دن مکمل ہونے والے میچز میں آل فرنچ پری کوارٹر فائنل میں کیرولین گارشیا نے ہموطن آلیز کورنیٹ کیخلاف 6-2 اور6-4 سے فتح سمیٹ لی، سیکنڈ سیڈ جمہوریہ چیک کی کیرولینا پلسکووا نے بھی کوارٹر فائنل میں قدم رکھ دیے، انھوں نے چوتھے راؤنڈ میں 2-6، 6-3 اور6-4 سے کامیابی حاصل کی۔