پی سی بی نے شرجیل اورخالد کو بطورگواہ پیش کرنےکی درخواست واپس لے لی
آج کی کارروائی سے واضح ہو گیا ہے کہ پی سی بی تاخیری حربے استعمال کررہا ہے،وکیل شیغان اعجاز
آج کی کارروائی سے واضح ہو گیا ہے کہ پی سی بی تاخیری حربے استعمال کررہا ہے،وکیل شیغان اعجاز - فوٹو: فائل
پاکستان کرکٹ بورڈ نے خالد لطیف اور شرجیل خان کو بطور گواہ پیش کرنے کی درخواست واپس لے لی ہے جب کہ اس حوالے سے تحریری درخواست جمعہ کو جمع کروائی جائے گی۔
اسپاٹ فکسنگ کیس میں معطل کرکٹر شرجیل خان آج بھی ٹریبیونل کے سامنے پیش ہوئے۔ کارروائی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کرکٹر کے وکیل شیغان اعجاز نے کہا کہ پی سی بی نے شرجیل خان اور خالد لطیف کو بطور گواہ پیش کرنے کی درخواست واپس لے لی ہے، آج کی کارروائی سے واضح ہو گیا ہے کہ پی سی بی تاخیری حربے استعمال کررہا ہے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں :پی سی بی کی شرجیل خان اور خالد لطیف کو بطور گواہ پیش کرنے کی درخواست
دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ کے قانونی مشیر تفضل رضوی نے کہا کہ دونوں کرکٹرز کو بطور گواہ پیش کرنے کی درخواست وقتی طور پر واپس لی ہے، بکیز سے ملاقات اور دیگر شواہد سے شرجیل خان نے انکار نہیں کیا، برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے رابطہ کیا ہے اور وہ اس حوالے سے شواہد فراہم کرنا چاہتی ہے، رواں ماہ کے آخر تک شواہد مل جائیں گے جس سے پی سی بی کا کیس مضبوط ہوگا۔