ممبئی میں 3 سال گزارنے کے باوجود خود کو آؤٹ سائیڈر محسوس کرتی ہوں، کریتی سینن

اے پی پی  جمعرات 8 جون 2017
کریتی ایک سال کے وقفے کے بعد اب سوشانت سنگھ راجپوت کے ہمراہ فلم ’’رابطہ میں جلوہ گر ہوں گی۔  فوٹو : فائل

کریتی ایک سال کے وقفے کے بعد اب سوشانت سنگھ راجپوت کے ہمراہ فلم ’’رابطہ میں جلوہ گر ہوں گی۔ فوٹو : فائل

 ممبئی: اداکارہ کریتی سینن کا کہناہے کہ ممبئی میں تین سال گزارنے کے باوجود بھی وہ یہاں خود کو آؤٹ سائڈر محسوس کرتی ہوں۔

اداکارہ کریتی نے اب تک بالی وڈ کی دو فلموں میں کام کیا ان کی پہلی فلم 2014 میں ’’ہیروپنتی‘‘ اور2015 میں ’’دل والے ‘‘ تھی۔ کریتی ایک سال کے وقفے کے بعد اب سوشانت سنگھ راجپوت کے ہمراہ فلم ’’رابطہ میں جلوہ گر ہوں گی۔ یاد رہے کہ فلم 9 جون کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔