فلم کیلئے اوبامہ کے ساتھ ڈنر منسوخ کر دیا ’’ڈرٹی پالیٹکس ‘‘ میں منفرد کردار نبھا رہی ہوں ملائیکہ شراوت
پروفیشنل اداکارہ ہوں اپنی کمٹمنٹ پر قائم رہتی ہوںملائکہ شیراوت
شائقین کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب رہی ہوں، ملائکہ شیراوت۔ فوٹو : فائل
بالی وڈ اداکارہ ملائیکہ شیراوت نے فلم ''ڈرٹی پالیٹکس'' کی مصروفیات کے لیے صدر اوبامہ سے ملاقات کا موقع گنوادیا ۔
ملائیکہ شراوت نے کہا ہے کہ پروفیشنل اداکارہ ہوں اپنی کمٹمنٹ پر قائم رہتی ہوں۔اپنے کردار کو خوبی سے نبھائوں گی ،انھوں نے کہا کہ شائقین کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب رہی ہوں ،نئی فلم ''ڈرٹی پالیٹکس''میں منفرد کردار نبھارہی ہوں اس فلم کے لیے امریکی صدر اوبامہ سے طے شدہ ملاقات بھی نہیں کی۔اداکارہ کا کہنا ہے کہ انھوں نے اپنی فلم کی وجہ سے امریکی صدرباراک اوباما کے ساتھ ملنے کا موقع ضایع کر دیا۔
بھارتی ڈائریکٹر کے سی بوکاڑیا کی فلم ''ڈرٹی پالیٹکس'' میں اہم کردار نبھانے والی ملائیکہ نے بتایا 'مجھے واشنگٹن میں ایک ڈنر کے لیے بلایا گیا تھا جہاں صدر باراک اوباما بھی آ رہے تھے، میں نے ہاں بھی کر دی تھی لیکن پھر بوکاڑیا جی کا فون آیا کہ فلم کی پریس کانفرنس ہے اور میرا رہنا ضروری ہے، اس لیے میں نے ڈنر منسوخ کر دیا، میرے لیے فلم سب سے ضروری ہے۔بھارتی اداکارہ نے اس سے پہلے2011 ء میں امریکا کے صدر اوباما سے لاس اینجلس میں ملاقات کی تھی جب انھیں صدر کے ساتھ چائے پینے کا موقع بھی ملا تھا۔ "ڈرٹی پالیٹکس بھوری دیوی کی کہانی پر مبنی نہیں ہے لیکن اس سے متاثر ضرور ہے، بھوری دیوی کا کیس ایسا تھا جس نے پارلیمان اور راجستھان حکومت کو ہلا کے رکھ دیا تھا۔
ہمارے ملک میں ایسے بہت سے کیس ہیں جن کے بارے میں کوئی بات نہیں کرتا۔"ملائیکہ شیراوت اپنی فلم 'ڈرٹی پالیٹکس' میں بھوری دیوی کے کردار میں نظر آئیں گی جن کے قتل نے راجستھان سمیت پورے ملک میں ہلچل مچا دی تھی.ملائیکہ نے بتایا 'انھیں اس فلم میں کام نہ کرنے کے لیے دھمکیاں بھی ملی، ان کے بھائی کے پاس فون بھی آیا کہ اپنی بہن سے کہو کہ اس فلم سے دور رہے، پر پھر ایسی دھمکیاں تو ملتی رہتی ہیں۔اپنی فلم کے بارے میں بات کرتے ہوئے ملائیکہ نے کہا 'ڈرٹی پالیٹکس بھوری دیوی کی کہانی پر مبنی نہیں ہے لیکن اس سے متاثر ضرور ہے، بھوری دیوی کا کیس ایسا تھا جس نے پارلیمان اور راجستھان حکومت کو ہلا کے رکھ دیا تھا، ہمارے ملک میں ایسے بہت سے کیس ہیں جن کے بارے میں کوئی بات نہیں کرتا'۔
جہاں تک ڈرٹی پالیٹکس کی بات ہے تو ملکہ شروات کے مطابق جہاں تک فلم 'ڈرٹی پالیٹکس' کی بات ہے تو بھارت میں بسر کرنے کے لیے گندی سیاست کرنی پڑتی ہے۔واضح رہے کہ اداکارہ کی اس فلم کے ساتھ ایک اور فلم ''لکی ان لکی ''بھی مکمل ہوچکی ہے جو اسی سال سینماگھروں کی زینت بنائی جائے گی ۔اداکارہ ملائیکہ شراوت کا اصل نام ریما لامبا ہے ۔پنجاب کے علاقے ہریانہ میں روہتک جٹ فیملی سے تعلق رکھنے والی اداکارہ ملائیکہ شراوت نے آغاز ماڈلنگ سے کیا۔ شروع میں تشہیری کمپنی کی فلم کے لیے امیتابھ بچن اور پھر شاہ رخ خان کے ساتھ جلوہ گرہوئیں ۔اداکارہ کو پہلی بار فلم ''جینا صرف میرے لیے ''میں مختصر کردار ملا جو ملائیکہ نے اپنے اصل نام ریما لامبا سے ہی کی۔پھر ریما کے نام سے کئی اداکارائوں کی اس دور میں آمد کے سبب اداکارہ نے اپنا نام بدل کر ملائیکہ شراوت رکھ لیا۔
ابتدائی تعلیم دہلی پبلک اسکول سے حاصل کی ۔پھر دہلی مرنڈایونیورسٹی سے ہی فلاسفی میں گریجویشن کی ڈگری لی۔ اداکارہ کا کہنا ہے کہ شوبز میں آمد پر ایک چھوٹے علاقے سے تعلق ہونے کے سب اہل خانہ کی جانب سے سخت دبائو کا سامنا رہا ۔اداکارہ نے انتہائی نامساعد حالات میں اپنا سفر جاری رکھا ،ان سب کے ساتھ بلا جھجک بولڈ کام کرنے میں بھی شہرت پائی۔2003میں اداکارہ کی فلم ''خواہش ''نے انھیں شہرت کی بلندیوں پر پہنچادیا ۔اور 2004میں اداکارہ کی شہرت کو فلم ''مرڈر''نے دوام بخشا۔2009میں اداکارہ نے ہالی وڈ میں قدم رکھا اور بین الاقوامی پراجیکٹ کرکے دنیا میں اپنی پرفارمنس کی دھاک بٹھادی ۔پہلی فلم 2002میں ''جینا صرف میرے لیے''ریلیز ہوئی ۔فلم ''خواہش''کے بعد 2004میں اداکارہ کی فلم ''کس کس کی قسمت''سینماگھروں کی زینت بنائی گئی۔
اس کے بعد اسی سال مشہور فلم ''مرڈر''میں پرفارمنس دی ۔2005میں فلم ''بچ کے رہنا رے بابا''پھر چینی فلم ''میتھ''کی ،2006میں فلم ''پیارکے سائیڈایفکٹ''میں جلوہ گرہوئیں ۔اسی سال فلم ''ڈرنا ضروری ہے''کی۔ 2007میں فلم ''گرو''،آپکا سرور''اور' پریتی 'میں پرفارم کیا ،2008میں ''اگلی اور پگلی ''،''مان گئے مغل اعظم''کی اس کے ساتھ ہی ہالی وڈ میں جلوے دکھائے ۔2011میںاداکارہ کی فلمیں ''بن بلائے باراتی ''،''ڈبل دھمال''قابل ریلیز ہوئیں ۔2012کے دوران ''قسمت لو پیسہ ''اور ''تیز ''میںکردار نبھائے ۔رواں سال کی اہم فلم کے لیے اداکارہ نے امریکی صدر اوبامہ سے بھی ملنے کا موقع گنواکر اپنے فن سے مخلص ہونے کا اور صحیح معنوں میں پروفیشنل اداکارہ ہونے کا منفرد اظہار کیا ہے ۔