فلم انڈسٹری کی بحالی کے لیے فنکار ملکر کام کررہے ہیں جاوید شیخ
خوشی کی بات یہ ہے کہ ڈرامہ انڈسٹری نے خود کو مضبوط کرنے کے بعد اب فلم انڈسٹری کا رخ کیا ہے.
پاکستان میں شوبز کو اہمیت نہیں دی گئی,جاوید شیخ ۔ فوٹو : فائل
اداکار جاوید شیخ نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری کی بحالی کے لیے ڈرامہ اور فلم کے فنکار ملکر کام کررہے ہیں۔
خوشی کی بات یہ ہے کہ ڈرامہ انڈسٹری نے خود کو مضبوط کرنے کے بعد اب فلم انڈسٹری کا رخ کیا ہے ان خیالات کا اظہار انھوں نے نمایندہ ایکسپریس سے بات چیت کے دوران کیا ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں 15سال قبل فلم انڈسٹری اپنے جوبن پر تھی مگر کچھ غلط فیصلوں کی وجہ سے ہم نے اپنا نقصان کیا جو چیز ایک بار بگڑجائے اسے جگہ پر لانے میں وقت لگتا ہے ۔
جاوید شیخ نے مزید کہا کہ جب ہم ہندوستان جاکر ان کی کسی فلم میں کام کرتے ہیں تو اس وقت بھی ہمارے ذہن میں یہی بات ہوتی ہے کہ وہ کون سے آئیڈیاز ہیں جن سے ہم بھی اپنی انڈسٹری کو بہتری کی طرف لاسکتے ہیں اس حوالے سے کئی مرتبہ ہندوستانی فلم ڈائریکٹرز سے بھی تفصیلی بات ہوئی ہے ۔مگر وہ بھی یہ جواب دیتے ہیں کہ پاکستان میں شوبز کو اہمیت نہیں دی گئی جس کی وجہ سے انڈسٹری کو مشکلات کا سامنا رہا ۔