ٹی ایم او مٹیاری کے خلاف دوسرے روز بھی احتجاج و ریلی
مظاہرین نے دفتر کو تالے لگادیے، کرپٹ افسر برداشت نہیں کرینگے، امیر شاہ ہاشمی
ٹی ایم او مٹیاری شیخ محمد علی کیخلاف دوسرے روز بھی مختلف تنظیموں کی جانب سے شہر میں مکمل شٹربند ہڑتال کرنے کے بعد ریلی نکال کر ٹی ایم او آفس کے آگے دھرنا دے دیا گیا۔ فوٹو: فائل
ٹی ایم او مٹیاری کے خلاف سیاسی، سماجی تنظیموں کا دوسرے روز بھی احتجاج، مظاہرین نے آفس کو تالے لگادیے، ٹی ایم او اور عملہ غائب، کرپٹ ٹی ایم او کو برداشت نہیں کریں گے،ایم پی اے۔
تفصیلات کے مطابق ٹی ایم او مٹیاری شیخ محمد علی کیخلاف دوسرے روز بھی مختلف تنظیموں کی جانب سے شہر میں مکمل شٹربند ہڑتال کرنے کے بعد ریلی نکال کر ٹی ایم او آفس کے آگے دھرنا دے دیا گیا، مظاہرین نے ٹی ایم او آفس کو تالے لگادیے، مظاہرین رشید ڈیتھو، طارق میمن، اقبال خاصخیلی اور دیگر نے کہاکہ محمد علی شیخ کا 24 گھنٹے میں تبادلہ نہ کیا گیا تو آفس کے آگے بھوک ہڑتالی کیمپ قائم کرکے ٹی ایم او کو آفس میں بیٹھنے نہیں دیں گے۔
دوسری جانب ایم پی اے امیر علی شاہ ہاشمی نے ایکسپریس سے رابطہ کرکے کہا کہ شہری سراپا احتجاج ہیں، انھوں نے کہا کہ وہ شہریوں کے ساتھ ہیں اور مٹیاری میں کسی کو بھی کرپشن کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، دوسری جانب کل جسقم، ایس ٹی پی، پی پی، مسلم لیگ ن، خاصخیلی اتحاد، جے یو آئی، حیدری گروپ، شہید بھٹو اور دیگرتنظیموں کی جانب سے تیسرے روز بھی ریلی نکالی جائے گی۔