مہران یونیورسٹی 5 امیدوار تاحیات داخلے کیلیے نااہل قرار

انٹری ٹیسٹ میں دھوکا دہی کا الزام، متاثرین میں 4لڑکے اور ایک لڑکی شامل ہے

نا اہل کیے جانے والے داخلے کے خواہشمند امیدواروں نے 14 اکتوبر 2012 کو پبلک اسکول لطیف آباد میں منعقدہ پری انٹری ٹیسٹ میں اپنی جگہ کسی دوسرے کو شرکت کے لیے بھیج کر دھوکا دینے کی کوشش کی. فوٹو: ایکسپریس

مہران یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی جامشورو کے رجسٹرار نے ایک حکم نامہ کے ذریعے مختلف اضلاع کے5امیدواروں کو تاحیات مہران یونیورسٹی میں داخلے کے لیے نا اہل قرار دیدیا ہے۔


نا اہل کیے جانے والے داخلے کے خواہشمند امیدواروں نے 14 اکتوبر 2012 کو پبلک اسکول لطیف آباد میں منعقدہ پری انٹری ٹیسٹ میں اپنی جگہ کسی دوسرے کو شرکت کے لیے بھیج کر دھوکا دینے کی کوشش کی اور ایڈمٹ کارڈ جو کہ یونیورسٹی کی طرف سے جاری کیا گیا تھا اس میں جعلسازی کی گئی۔

نا اہل قرار دیے گئے امیدواروں میں عرفان علی ولد لیاقت علی خان ساکن نوشہرو فیروز ( شہری)، اسد اللہ ولد ریاض احمد ساکن ٹنڈوالہیار (دیہی)، مس رابعہ بنت اشفاق احمد عالمانی ٹھٹھہ (دیہی)، سلمان شوکت ولد شوکت علی عالمانی بدین (دیہی) اور ذیشان ولد احمد کھٹی ساکن بدین ( دیہی) شامل ہیں۔
Load Next Story