ٹرمپ کا کرسٹوفر ورے کو ایف بی آئی کا سربراہ نامزد کرنے کا اعلان

ٹرمپ بہت جلد کرسٹوفر ورے کو جیمزکومی کی جگہ، ایف بی آئی کا سربراہ نامزد کریں گے، جو سابق وفاقی وکیلِ استغاثہ رہے ہیں۔

ٹرمپ بہت جلد کرسٹوفر ورے کو جیمزکومی کی جگہ، ایف بی آئی کا سربراہ نامزد کریں گے، جو سابق وفاقی وکیلِ استغاثہ رہے ہیں۔ فوٹو : فائل

امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے کرسٹوفر ورے کو جیمز کومی کی جگہ ایف بی آئی کا سربراہ نامزد کرنیکا اعلان کردیا۔


امریکی میڈیا کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ وہ بہت جلد کرسٹوفر ورے کو جیمزکومی کی جگہ، ایف بی آئی کا سربراہ نامزد کریں گے، جو سابق وفاقی وکیلِ استغاثہ رہے ہیں۔

واضح رہے کہ صدرٹرمپ کا یہ اعلان کومی کی جانب سے سینیٹ انٹیلیجنس کمیٹی کے سامنے شہادت سے ایک دِن پہلے سامنے آیا ہے جنھیں ایک ماہ قبل عہدے سے فارغ کر دیا گیا تھا۔
Load Next Story