جمشید دستی نہر زبردستی کھولنے کے الزام میں گرفتار مقدمہ درج

جمشید دستی کو مظفرگڑھ پولیس نے مظفرگڑھ اور لیہ کی درمیانی حدود سے گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔

جمشید دستی کو مظفرگڑھ پولیس نے مظفرگڑھ اور لیہ کی درمیانی حدود سے گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔ فوٹو: فائل

عوامی راج پارٹی کے سربراہ و رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کو کار سرکار میں مداخلت پر یوسی چیئرمین اجمل کالرو کے ہمراہ مظفرگڑھ پولیس نے گرفتار کر لیا۔


رکن قومی اسمبلی جمشید دستی نے 28 مئی کو تھانہ چوک قریشی کی حدود میں بند ڈنگہ نہر کو کسانوں کے احتجاج پر زبردستی کھول دیا تھا جس پر ایس ڈی او محکمہ انہار فرخ بٹ کی مدعیت میں ان کیخلاف تھانہ چوک قریشی میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

معلوم ہوا ہے کہ جمعرات کے روز جمشید دستی اسلام آباد سے واپس آ رہے تھے تو انھیں مظفرگڑھ پولیس نے مظفرگڑھ اور لیہ کی درمیانی حدود سے گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔
Load Next Story