بینک اسلامی آئی ایف سی گلوبل ٹریڈ فنانس پروگرام سے منسلک
پاکستانی کمپنیوں کوبین لاقوامی منڈیوں تک رسائی کیلیے باہمی تعاون کا معاہدہ طے۔
آئی ایف سی کی ضمانتوں سے پاکستان میں نئی ملازمتیں پیداہونگی، حسن بلگرامی/آفتاب احمد۔ فوٹو : فائل
عالمی بینک گروپ کے رکن بین الاقوامی فنانس کارپوریشن (آئی ایف سی) اور بینک اسلامی پاکستان کے درمیان پاکستانی کمپنیوں کو بین لاقوامی برآمدی و درآمدی مارکیٹ تک رسائی کیلیے باہمی تعاون کا معاہدہ طے پاگیا ہے۔
معاہدے کے تحت پاکستانی کمپنیوں کو بین الاقوامی منڈیوں تک رسائی، تجارت کے پھیلائو، پیداوار میں اضافے، معاشی ترقی اور ملازمت کی فراہمی میں مدد ملے گی، اس معاہدے کے تحت بینک اسلامی پاکستان میں دوسرا اسلامی بینک بن گیا ہے جو آئی ایف سی گلوبل ٹریڈ فنانس پروگرام سے منسلک ہوا ہے، یہ پروگرام اشیا اور خدمات کے بہائو میں مدد دے کر ابھرتی ہوئی مارکیٹوں میں تجارت کو فروغ دیتا ہے، معاہدے کے تحت آئی ایف سی بینک اسلامی کے تجارتی اور مالیاتی کاروبار کو سپورٹ کرے گا اور جزوی یا مکمل ضمانتیں انفرادی تجارتی لین دین کیلیے فراہم کرے گا۔
بینک اسلامی کے سی ای او حسن بلگرامی نے کہا کہ آئی ایف سی کی ضمانتوں سے پاکستان کے نجی شعبے کو عالمی مارکیٹوں تک رسائی ملے گی جس سے ملک میں معاشی ترقی اور نئی ملازمتیں پیدا ہوں گی، یہ معاہدہ اسلامی بینکنگ شعبے میں بالخصوص اور عمومی طور پر بینک اسلامی کے مارکیٹ شیئر میں اضافے اور مستحکم بزنس فرنچائزنگ کا ثبوت ہے۔
یاد رہے کہ پاکستان میں سال 2006 میں ٹریڈ فنانس پروگرام کے آغاز سے آئی ایف سی مالیاتی اداروں کو 3500 سے زائد ضمانتیں فراہم کرچکا ہے جن کی مالیت 1.74 ارب ڈالر ہے۔ آئی ایف سی کے ڈائریکٹر برائے فنانشل مارکیٹ اینڈ پی ای فنڈز برائے یورپ، سینٹرل ایشیا، مڈل ایسٹ اور شمالی امریکا آفتاب احمد نے کہا کہ عالمی سالانہ تجارت جس کا حجم 14 ٹریلین ڈالر ہے جس کا ٹریڈ فنانس اہم انجن ہے، آسانی اور سہولت سے ٹریڈ فنانس تک رسائی سے مقامی کاروباری مالکان نئی مارکیٹوں تک پہنچ سکتے ہیں اور اپنے کاروبار کو ترقی دے کر مزید ملازمتیں پیدا کرسکتے ہیں۔