برانچ لیس بینکاری بینک الفلاح اور وارد کے درمیان معاہدہ
مونیٹ کا تکنیکی تعاون شامل، اسٹیٹ بینک کی منظوری کے بعد سروس کی آزمائش شروع۔
مونیٹ کاتکنیکی تعاون شامل،اسٹیٹ بینک کی منظوری کے بعد سروس کی آزمائش شروع۔ فوٹو : فائل
برانچ لیس بینکاری سروسز کی فراہمی کیلیے بینک الفلاح اور وارد ٹیلی کام کے درمیان معاہدہ طے پا گیا۔
وارد ٹیلی کام اور بینک الفلاح دونوں ابوظبی گروپ کی ملکیت ہیں، برانچ لیس بینکنگ منصوبے کیلیے تکنیکی تعاون مونیٹ نے فراہم کیا۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے منظوری کے بعد اس کی پائلٹ ٹیسٹنگ شروع کر دی گئی ہے ، وارد ٹیلی کام اور بینک الفلاح نے برانچ لیس بینکاری کا نظام قائم کرنے کیلیے جامع انداز میں کام کیا جو صارفین، اداروں،ایس ایم ایز اور حکومت سمیت مختلف اسٹیک ہولڈرز کی بدلتی ہوئی ضروریات کے مطابق ہے۔
بینک الفلاح کے سی ای اوعاطف باجوہ نے کہا ہے کہ ہمارا منصوبہ مارکیٹ میں متعارف ہونے کے بعد امید ہے کہ ٹیلی کام اور بینک دونوں کے صارفین اس جدید پیشکش سے بہتر رسائی اور سہولت کا بھرپور فائدہ اٹھائیں گے۔ وارد ٹیلی کام کے سی ای او منیر فاروقی نے کہا کہ پاکستان میں ٹیلی کام انڈسٹری کا مستقبل بہت روشن ہے۔