ایس بی سی اے کی مہمشہر بھر میں غیرقانونی تعمیرات منہدم
شاہ فیصل، ناظم آباد ،فیڈرل بی ایریا اورجمشید ٹائون میں اتھارٹی کی انہدامی کارروائیاں۔
شاہ فیصل، ناظم آباد ،فیڈرل بی ایریا اورجمشید ٹائون میں اتھارٹی کی انہدامی کارروائیاں. فوٹو: گوگل
سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ڈائریکٹرجنرل منظورقادر کی ہدایات پر ڈیمالیشن اسکواڈ نے شاہ فیصل ٹائون میں نجی اسکول کی غیرقانونی عمارت سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں غیرقانونی تعمیرات کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے انھیں منہدم کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق شاہ فیصل ٹائون میں اہل محلہ کی جانب سے کی جانے والی شکایات پر ڈیمالیشن اسکواڈ نے رہائشی پلاٹ نمبر C-21 رفاہ عام سی ایچ ایس پر واقع ایک نجی اسکول کی غیرقانونی دوسری اور تیسری منزل کی آرسی سی تعمیرات کو منہدم کردیا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل ایس بی سی اے کی جانب سے مذکورہ اسکول کی غیرقانونی تعمیرات کو سربمہر کردیا تھا، جبکہ ناظم آباد میں پلاٹ نمبر 4/15بلاک 3-B پر پہلی منزل اور پلاٹ نمبر8/8 بلاک 1-Fکی چوتھی منزل کی تعمیرات کیلیے نصب شیٹرنگ کوگرادیاگیا۔
علاوہ ازیں فیڈرل بی ایریا میں پلاٹ نمبر R-875بلاک 15 پرغیرقانونی تیسری منزل کی تعمیر کیلیے نصب شیٹرنگ سمیت پارٹیشن دیواروں اور پلاٹ نمبر D-89/1بلاک 5کی چہار دیواری کو منہدم کردیاگیاجبکہ پلاٹ نمبر R-1318بلاک 14پر تیسری منزل کی آرسی سی چھت اور پارٹیشن دیواروں کو منہدم کردیا۔
دریں اثنا جمشید ٹائون میں پلاٹ نمبر153-Sبلاک 2 پی ای سی ایچ ایس پر خلاف ضابطہ نویں منزل کی پارٹیشن دیواروں اور آرسی سی کالمز کو منہدم کردیاگیا، مذکورہ بالا انہدامی کاروائی علاقے کے ڈپٹی واسسٹنٹ ڈائریکٹرز اور ڈیمالیشن آفیسرز کی زیرنگرانی عمل میں لائی گئی جبکہ اس دوران امن وامان کی صورتحال کوقابومیں رکھنے کیلیے ایس بی سی اے پولیس فورس بھی موجود تھی۔