عالمی بینک پاکستان کو 10 کروڑ ڈالر تک قرض دینے پر آمادہ

رقم وزارت موسمیاتی تبدیلی کے ذریعے استعدادکاری میں معاونت کیلیے خرچ ہو گی

وفاقی وزیرزاہدحامد سے عالمی بینک وفدکی ملاقات، گرین پاکستان پروگرام پرتبادلہ خیال۔ فوٹو: فائل

KARACHI:
عالمی بینک نے پاکستان کو استعداد کاری میں معاونت کے لیے کم سے کم10 کروڑ ڈالرتک کا قرضہ فراہم کرنے پرآمادگی ظاہرکی ہے۔


عالمی بینک کے اعلیٰ سطح کے وفد نے جمعے کو وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی زاہد حامد سے ملاقات کی اور وزیراعظم کے گرین پاکستان پروگرام کے سلسلے میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔ عالمی بینک نے پاکستان کووزارت موسمیاتی تبدیلی کے ذریعے قومی سطح پر استعداد کاری میں معاونت کے لیے کم سے کم10 کروڑ ڈالرتک کا قرضہ فراہم کرنے پرآمادگی ظاہرکی ہے۔
Load Next Story