کالعدم تظیمیں نئے ناموں سے کام کرسکیں گی نہ چندہ جمع انسداد دہشت گردی ترمیمی بل منظور

بین الاقوامی اداروں، سفارتخانوں کونقصان پہنچانے والوں کیخلاف نئے قانون کے تحت کارروائی ہوگی.

قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے 14 ترامیم کی منظوری دی، ہم نے موثرقانون سازی نہ کی توبلیک لسٹ ہی رہیں گے، وزارت خزانہ کی بریفنگ۔ فوٹو: اے پی پی/ فائل

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے انسداددہشتگردی ترمیمی بل 2012ء کی منظوری دیدی جس میں کالعدم تنظیموں کو جائیداد سمیت کسی قسم کے اثاثے بنانے اور نئے ناموں سے کام کرنیکی اجازت نہیں ہوگی اورنہ ہی یہ چندہ جمع کرسکیں گی۔

کالعدم تنظیموں اوردہشت گردوں کی کسی بھی شکل میںمعاونت سنگین جرُم ہوگا،پاکستان میںبین الاقوامی اداروں کے دفاتر، سفارتخانوں اور انکی املا ک کونقصان پہنچانے والوں کیخلاف دہشتگردی کے قانون کے تحت کارروائی کی جائیگی۔یہ فیصلے منگل کوقائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے وزارت داخلہ کے اجلاس میں کیے گئے جسکی صدارت عبدالقادرپٹیل نے کی۔

کمیٹی کو وزارت خزانہ کیطرف سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایاگیاکہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس نے 2008ء میںپاکستان کوبلیک لسٹ کردیاتھاجس کے بعدحکومت نے قانون میںترمیم کیلیے کوششیں تیزکرتے ہوئے دہشتگردوںکی مالی معاونت کی روک تھام کویقینی بنانے کیلیے سخت اقدامات کیے۔ جون2010ء میں پاکستان کو بلیک لسٹ سے نکال دیاگیا لیکن فروری 2012 میں پھربلیک لسٹ کردیاگیاجسکے باعث عالمی سطح پرپاکستان کوشدید دشواریوں کا سامناہے۔




آئندہ ماہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس دہشت گردوں کی مالی معاونت کیخلاف قوانین کا ایک بارپھرجائزہ لیگی اوراگرہم نے موثرقانون سازی نہ کی توبلیک لسٹ میں ہی رہیں گے ۔کمیٹی نے وزارت خزانہ اوروزارت داخلہ کیطرف سے انسداددہشت گردی بل 2012 ء میں دہشتگردوں کی مالی معاونت کی روک تھام کے حوالے سے کی جانیوالی 14 ترامیم پرتفصیلی بریفنگ کے بعدانکی منظوری دیدی،اب یہ ترمیمی بل حتمی منظوری کیلیے قومی اسمبلی میںپیش کیاجائے گا۔

منظور کی جانے والی ترامیم کے مطابق کوئی بھی کالعدم تنظیم اوراسکے عہدیدار نئے نام سے تنظیم نہیں بناسکیں گے اورنہ ہی انکوکسی قسم کے اثاثے بنانیکی اجازت ہو گی،کالعدم تنظیمیںکسی قسم کی فنڈریزنگ اوررقوم کی ترسیل نہیںکر سکیں گی اور نہ ہی بینکوں میںانکے اکاوئنٹ کھلیں گے۔ جوتنظیمیں کسی قسم کی دہشتگردی میںملوث ہونگی توان پرپابندی عائد کرنے سے قبل ہی انکے تمام اثاثے اوربینک اکاونٹس منجمدکردیے جائینگے۔
Load Next Story