مظاہروں میں مزید 3افراد ہلاکحالیہ بحران مصرکوناکام ریاست بنا سکتا ہے آرمی چیف

فیس بک پرمصری جنرل کا بیان بظاہر مظاہرین اور حزب اختلاف کو دھمکی ہے، بی بی سی.

قاہرہ: تحریراسکوائر میں مشتعل افراد کو روکنے کیلیے پولیس اہلکار صف بند ہیں۔ فوٹو: اے ایف پی

ISLAMABAD:
مصر میں مسلسل پانچویں روزبھی ہنگامے جاری رہے جن میں مزید3 افرادہلاک ہوگئے ، پانچ دن میں مرنے والوں کی تعداد52 تک پہنچ گئی ہے۔

منگل کو2ہلاکتیں پورٹ سعیداورایک قاہرہ میں ہوئی۔صدرمحمدمرسی نے پورٹ سعید،سوئزاوراسماعیلیہ میں ایک ماہ کیلیے ایمرجنسی اوررات کا کرفیو لگارکھاہے لیکن ہزاروں افرادنے تمام پابندیاں توڑکراحتجاجی مظاہرے جاری رکھے۔ مصر کی مسلح افواج کے سربراہ جنرل عبدالفتاح السیسی نے متنبہ کیا ہے کہ ملک کودرپیش موجود سیاسی بحران ریاست کو ناکامی کی جانب لے جا سکتا ہے۔




فوج کے سربراہ کا بیان سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک پر مصری فوج کے صفحے پر شائع کیا گیا ہے جو ان کے زیر تربیت فوجی اہلکاروں سے ایک خطاب کا حصہ ہے۔اس بیان میں کہا گیا ہے کہ'اس طرح کی ناکامی مستقبل کی نسلوں کیلیے خطرہ' ہے۔انھوں نے حکومت اورحزب اختلاف سے کہاہے کہ وہ اپنے اختلافات کودفن کرکے ملک کے سیاسی ،اقتصادی ،سماجی اورسیکیورٹی مسائل کا حل نکالیں۔ بی بی سی کے مطابق مصری جنرل کا طویل بیان بظاہر ڈھکے چھپے الفاظ میں مظاہرین اور حزب اختلاف کو دھمکی ہے۔
Load Next Story