بحریہ یونیورسٹی معیاری تعلیمی مرکزکے طور پرابھررہی ہے آصف سندھیلہ
میڈیکل اینڈ ڈینٹل ایجوکیشن کے شعبے میں خدمات انجام دی جارہی ہیں،چیف آف نیول اسٹاف.
میڈیکل اینڈ ڈینٹل ایجوکیشن کے شعبے میں خدمات انجام دی جارہی ہیں،چیف آف نیول اسٹاف۔ فوٹو: فائل
MUZAFFARABAD:
چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل محمد آصف سندھیلہ نے کہا ہے کہ پاکستان نیوی کمیونٹی کی خدمات و دیگر شعبہ جات کے ساتھ میڈیکل اینڈ ڈینٹل ایجوکیشن کے شعبہ میں بھی شامل ہوگئی ہے۔
اب کراچی، اسلام آباد کے ساتھ ساتھ گوادر اور اورماڑہ تک تعلیم کے میدان میں خدمات مہیا کرینگے،وہ کراچی میں بحریہ یونیورسٹی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کے نئے کیمپس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کررہے تھے، اس موقع پر جامعہ کے وائس ایڈمرل شاہد اقبال، پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر سید ٹیپو سلطان نے بھی خطاب کیا، بحریہ یونیورسٹی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ سطح پر ہیلتھ سائنسز اور میڈیکل اینڈ نرسنگ شعبہ جات میں اعلیٰ معیاری تعلیمی مرکز کے طور پر ابھر رہی ہے جسے عالمی ادارہ صحت نے اپنی ڈائریکٹری کی فہرست میں شامل کر لیا ہے اور امریکا کے میڈیکل لائسنس کے امتحان (یو ایس ایم ایل ای) کیلیے بھی منظور کر لیا گیا ہے۔
ریکٹر بحریہ یونیورسٹی وائس ایڈمرل شاہد اقبال نے کہا کہ پبلک سیکٹر میں جدید ترین میڈیکل کالج کی شدید ضرورت تھی لہذا بحریہ یونیورسٹی نے اس چیلنج کو قبول کیا، بی یو ایم ڈی سی کے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر سید ٹیپو سلطان نے کہا کہ بحریہ یونیورسٹی کے زیر سایہ میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کے اعلیٰ ترین معیار کو برقرار رکھنے کا سفر کراچی میں بحریہ یونیورسٹی کی وقف کردہ بلڈنگ میں اطمینان بخش طریقے سے جاری ہے۔