ووٹرلسٹیں تصدیقالیکشن کمیشن نے مزید فوجی مانگ لیے

سیکریٹری دفاع،اشتیاق احمدملاقات،آئندہ الیکشن پرامن بنانے میں فوج کے کردار پرگفتگو

کراچی: ووٹر لسٹوں کی تصدیق کے لیے الیکشن کمیشن کا عملہ ایک رہائشی عمارت میں داخل ہورہا ہے ،فوج کا جوان الرٹ کھڑا ہے۔ فوٹو: ایکسپریس

سپریم کورٹ کے احکامات پرکراچی میں انتخابی فہرستوں کے تصدیقی عمل کیلیے مزید فوجی اہلکاروں کی خدمات الیکشن کمیشن کوفراہم کرنے اور آئندہ انتخابات پرامن اور صاف وشفا ف بنانے میں فوج کے کردارسے متعلق سیکریٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل(ر)آصف یاسین اورسیکریٹری الیکشن کمیشن اشتیاق احمدکے درمیان منگل کواہم ملاقات ہوئی۔

جس میں کراچی میں انتخابی فہرستوںکاتصدیقی عمل شفاف بنانے کیلیے اپوزیشن جماعتوں کے فوج کی نگرانی میں مکمل کرنے کے مطالبے پرتبادلہ خیال کیا گیا۔




ذرائع کے مطابق سیکریٹری دفاع کوبتایاگیاکہ تصدیقی عمل مکمل کرنے کیلئے مزید فوجی اہلکاروںکی ضرورت ہے جس پرسیکریٹری دفاع نے یقین دلایاکہ الیکشن کمیشن کی ضرورت کے مطابق فوجی اہلکارفراہم کیے جائینگے۔

Recommended Stories

Load Next Story