جیسن روئے کے باؤنڈری لائن پر شاندار کیچ سے آسٹریلوی اسٹار گلین میکسویل میدان بدر
روئے نے اچھل کر انتہائی خوبصورتی سے باؤنڈری لائن کے باہر جاتی ہوئی گیند کو قابو کرلیا
روئے نے اچھل کر انتہائی خوبصورتی سے باؤنڈری لائن کے باہر جاتی ہوئی گیند کو قابو کرلیا۔ فوٹو: فائل
چیمپئنز ٹرافی میں انگلش فیلڈر جیسن روئے نے باؤنڈری لائن پر شاندار کیچ تھام کر آسٹریلوی بیٹسمین گلین میکسویل کو پویلین چلتا کردیا تھا، انھوں نے 31 بالرز کا سامنا کرتے ہوئے 20رنز بنائے۔
آسٹریلوی اننگز کے 43ویں اوور میں میکسویل نے انگلش بولر مارک ووڈ کی گیند پر پل شاٹ کھیلا، بظاہر گیند باؤنڈری لائن کے اوپر سے باہر جاتی ہوئی دکھائی دے رہی تھی لیکن روئے نے اچھل کر انتہائی خوبصورتی سے گیند کو قابو کرلیا، جس پر کمنٹیٹر اور شائقین بھی انھیں داد دیے بغیر نہیں رہ سکے، انھیں گیند اچھل کر روکی لیکن توازن قائم نہ رکھ پانے پر دوبارہ گیند کو اچھال دیا اور دوبارہ گراؤنڈ میں واپس آکر ہوا میں معلق گیند کو دوسری کوشش میں تھام لیا۔