ڈچ فٹبالر سنائجر نے ملکی ریکارڈ قائم کردیا

سنائجر نے گذشتہ دنوں ورلڈ کپ کوالیفائر میں لگسمبرگ کیخلاف شرکت کرکے یہ سنگ میل عبور کیا۔

سنائجر نے گذشتہ دنوں ورلڈ کپ کوالیفائر میں لگسمبرگ کیخلاف شرکت کرکے یہ سنگ میل عبور کیا۔ فوٹو: نیٹ

TOKYO:
ویسلے سنائجر ہالینڈ کی جانب سے سب سے زیادہ فٹبال میچز کھیلنے والے پلیئر بن گئے۔


جمعے کو اپنی 33ویں سالگرہ منانے والے سنائجر نے گذشتہ دنوں ورلڈ کپ کوالیفائر میں لگسمبرگ کیخلاف شرکت کرکے یہ سنگ میل عبور کیا، یہ ہالینڈ کیلیے ان کا 131واں میچ شمار ہوا، سنائجر نے 30 اپریل 2003 کو انٹرنیشنل ڈیبیو کیا تھا اور پرتگال کیخلاف یہ میچ 1-1 سے برابر ہوگیا تھا، اس سے قبل وان ڈیر سار 130 میچز کھیل کر ملکی ریکارڈ پر قابض تھے تاہم انھوں نے اپنا ریکارڈ توڑے جانے پر سنائجر کو مبارکباد پیش کی ہے۔

 
Load Next Story