ون ڈے کی ٹاپ پرفارمنس افغان اسپنر راشد خان چوتھے نمبر پر فائز

راشد خان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے پہلے ون ڈے میں صرف 18 رنز دے کر 7 وکٹیں لیں۔

راشد خان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے پہلے ون ڈے میں صرف 18 رنز دے کر 7 وکٹیں لیں۔ فوٹو:نیٹ

افغانستان کے راشد خان ون ڈے تاریخ کی مہلک ترین پرفارمنس دینے والے چوتھے بولر بن گئے، انھوں نے ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے پہلے ون ڈے میں صرف 18 رنز دے کر 7 وکٹیں لیں۔


50 اوورز کی کرکٹ میں سب سے تباہ کن بولنگ پرفارمنس کا ریکارڈ سری لنکا کے چمندا واس کے پاس ہیں جنھوں نے زمبابوے کے خلاف 8 اوورز میں 19 رنز دے کر 8 وکٹیں لی تھیں، دوسرے نمبر پر موجود شاہد آفریدی نے ویسٹ انڈیز سے ہی میچ میں 12 رنز کے عوض 7 وکٹیں لی تھیں جبکہ تیسرے نمبر کے حامل گلن میک گرا نے اتنے ہی شکار نمیبیا کے خلاف 18 رنز دے کر کیے تھے۔

 
Load Next Story