قیام امن کیلیے تمام وسائل استعمال کیے جائیں وزیر اعلیٰ

پولیس گشت میں اضافہ اورعوام کے جان ومال کاتحفظ یقینی بنایاجائے،قائم علیشاہ کی ہدایت

سہراب گوٹھ تھانے پرحملے کی فوری رپورٹ طلب کرلی، اہلکارکی شہادت پر اظہار افسوس۔ فوٹو: فائل

وزیراعلیٰ سندھ سیدقائم علی شاہ نے کراچی پولیس کے سربراہ کوہدایت کی کہ شہر میں امن و امان کے قیام کے لیے تمام وسائل بروئے کارلائے جائیں اورتمام علاقوں میں پولیس کے گشت میں اضافہ کیاجائے،عوام کے جان ومال کاتحفظ یقینی بنایاجائے۔

انھوں نے سہراب گوٹھ تھانے پرمسلح موٹرسائیکل سواروںکی جانب سے حملے کی شدید مذمت کی اورواقعے میں ایک پولیس اہلکارکی شہادت پر افسوس کا اظہارکیا۔




وزیراعلیٰ سندھ نے ایڈیشنل آئی جی پولیس کراچی سے واقعے کی فوری رپورٹ طلب کرلی ہے اورہدایت کی ہے کہ واقعے میں ملوث ملزمان کیخلاف سخت کارروائی کی جائے،فرارہونیوالے ملزمان کوفوری گرفتارکیاجائے۔
Load Next Story