سندھ پولیوویکسی نیشن مہم کے معاملات کی نگرانی کمشنرز کے سپرد

پولیو مہم دوبارہ شروع کرنے کیلیے محکمہ صحت کے ساتھ ملکرفوری اقدامات کرینگے،ذرائع

پولیو مہم دوبارہ شروع کرنے کیلیے محکمہ صحت کے ساتھ ملکرفوری اقدامات کرینگے،ذرائع فوٹو: فائل

حکومت سندھ نے صوبے کے تمام کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز کو پولیو ویکسینیشن مہم کے معاملات کی نگرانی کے امور سپرد کردیے ہیں۔

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت کی ہدایت پر وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے سندھ بھر میں پولیو مہم کو دوبارہ شروع کرنے اور ٹیموں کو سیکیورٹی فراہم کرنے سمیت دیگر امور کی نگرانی کے لیے صوبے کے پانچوں ڈویژنز کے کمشنرز، تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز اور سب ڈویژنز،تعلقہ جات کے اسسٹنٹ کمشنرز کو اہم ذمہ داریاں تقویض کردی ہیں۔




تمام کمشنرز متعلقہ ڈویژنز میں پولیو مہم دوبارہ شروع کرنے کیلیے محکمہ صحت کے ساتھ مل کرفوری اقدامات شروع کرینگے جبکہ پولیو ٹیموں کو فل پروف سیکیورٹی فراہم کی جائے گی ۔ پولیو ویکسی نیشن مہم کے دوران تمام ڈپٹی کمشنرز کے دفاتر میں کنٹرول روم بھی قائم کیے جائیں گے۔ ذرائع کاکہنا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ نے اس سلسلے میں محکمہ صحت اور تمام کمشنرزکو ہدایت کردی ہے کہ صوبے میں پولیو کے مرض کے خاتمے کے لیے فوری طور پر بھرپور مہم کا آغازکیا جائے۔
Load Next Story