قومی اسمبلی میں وزیرداخلہ کے بیان پراپوزیشن اورمتحدہ کااحتجاج
بیان غیرسنجیدہ ہے،قادربلوچ،حکومت وضاحت کرے،وسیم اختر، وضاحت لینگے،ڈپٹی اسپیکر
بیان غیرسنجیدہ ہے،قادربلوچ،حکومت وضاحت کرے،وسیم اختر، وضاحت لینگے،ڈپٹی اسپیکر فوٹو: فائل
قومی اسمبلی میں حکومتی اتحادی جماعت ایم کیو ایم،اپوزیشن جماعتوں مسلم لیگ (ن)اورمسلم لیگ فنکشنل نے وزیرداخلہ رحمٰن ملک کے کراچی میں خون ریزی سے متعلق دیے گئے بیان پر شدید احتجاج کیااورمطالبہ کیاکہ حکومت اس حوالے سے فوری وضاحت دے۔
منگل کوقومی اسمبلی کااجلاس ڈپٹی اسپیکر فیصل کریم کنڈی کی زیرصدارت شروع ہوا تو نکتہ اعتراض پرمسلم لیگ (ن)کے عبدالقادربلوچ نے کہاکہ رحمٰن ملک کے بیان نے محب وطن پاکستانیوں کی نیندیں حرام کردی ہیں۔ پوری قوم حیران ہے کراچی کی ذمے داری آئی ایس آئی اورآئی بی پر ڈال دی گئی جبکہ سندھ حکومت اور وزارت داخلہ بری الذمہ ہوگئے۔ ایم کیو ایم کے وسیم اختر نے کہاکہ وزیرداخلہ کابیان انتہائی غیر سنجیدہ ہے، ایک ذمے دارشخص ایسے بیان دیکرخوف وہراس پھیلا رہاہے غوث بخش مہر نے بھی وزیرداخلہ کے بیان پراحتجاج کیا۔
مولانا عطا الرحمن نے کہا کہ اے این پی کے سربراہ اسفندیار ولی خیبرپختونخوا میں الطاف حسین کے نام سے مشہورہیں۔ انھوں نے بلوچستان میںگورنر راج کے خلاف واک آئوٹ بھی کیا۔ ان کے بیان پر پرایم کیو ایم نے شدیداحتجاج کیاا ور وسیم اخترنے کہا کہ اے این پی اور جے یو آئی ف آپس کی لڑائی میں ہمارے قائد کو نہ گھسیٹیں۔ ایم کیو ایم کے پارلیمانی لیڈرڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ پنجاب میں انتظامی بنیادوں پر نیا صوبہ بنانا وقت کی ضرورت ہے۔دریں اثنا قومی اسمبلی نے سائوتھ ایشین سٹرٹیجک اسٹیبلٹی انسٹی ٹیوٹ یونیورسٹی بل 2013ء ،دارالمدینہ انٹرنیشنل یونیورسٹی بل 2013ئکی متفقہ طورپرمنظوری دیدی ۔