بھارت نے 12پاکستانی فوجیوں کو بدترین تشدد کے بعد قتل کیا رپورٹ
رپورٹ کے مطابق 1998سے اب تک بھارتی فوجیوں کی فائرنگ سے 29 پاکستانی شہری بھی جاں بحق ہوئے۔
پاکستان نے اس حوالے سے ایک رپورٹ تمام ثبوتوں کے ہمراہ بھارت اور پاکستان میں تعینا ت اقوام متحدہ کے فوجی مبصر گروپ کے حوالے کی ہیں۔ اخبار فوٹو: رائٹرز/ فائل
JAIPUR:
ایک رپورٹ کے مطابق سال 1998 سے لے کر اب تک بھارت نے 12 پاکستانی فوجیوں کو بدترین تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد انہیں قتل کیا۔
بھارتی اخبار "دی ہندو" کے مطابق پاکستان نے اس حوالے سے ایک رپورٹ تمام ثبوتوں کے ساتھ بھارت اور پاکستان میں تعینا ت اقوام متحدہ کے فوجی مبصر گروپ کے حوالے کی ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت نے 1998 سے لے کر اب تک 12 فوجیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا جس میں ان کے سر بھی قلم کئے گئے،رپورٹ کے مطابق بھارتی فوجیوں کی فائرنگ سے 29 پاکستانی شہری بھی جاں بحق ہوئے۔
ایک پاکستانی فوجی افسر نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر اخبار کوبتایا کہ ماضی میں پاکستان کی جانب سے ان تمام واقعات پر شدید احتجاج کیا جا چکا ہے۔
دونوں ممالک کے درمیان گزشتہ کچھ دنوں میں لائن آف کنٹرول پرفائربندی کی خلاف ورزی کا معاملہ شدت اختیار کر گیا، پاکستان کا کہنا ہے کہ بھارت کی فائرنگ سے اس کے 3 فوجی شہید ہو ئے جبکہ بھارت نے الزام عائد کیا ہے کہ پاکستانی فوجیوں کی فائرنگ سے اس کے 2 فوجی ہلاک ہو ئے۔ دونوں ممالک کے درمیان 20 دن سے جاری کشید گی کے نیتجے میں تجارت اور دو طرفہ تعلقات بھی کافی متاثر ہوئے جو کہ اب آہستہ آہستہ بحال ہونا شروع ہو رہے ہیں۔