فہیم اشرف کا ون ڈے ڈیبیو اظہر علی نے کیپ سے نوازا

کارڈف کی پیسرز کیلیے موزوں پچ کو دیکھتے ہوئے فہیم اشرف کو شاداب خان کی جگہ پلیئنگ الیون کا حصہ بنایا گیا۔

کارڈف کی پیسرز کیلیے موزوں پچ کو دیکھتے ہوئے فہیم اشرف کو شاداب خان کی جگہ پلیئنگ الیون کا حصہ بنایا گیا۔ فوٹو : اے ایف پی

فہیم اشرف پاکستان کی جانب سے ون ڈے ڈیبیو کرنے والے 213 ویں کرکٹر بن گئے۔


چیمپئنز ٹرافی میں سری لنکا کیخلاف میدان میں اترنے سے قبل اظہر علی نے فہیم اشرف کو گرین کیپ دی، اس موقع پر ساتھی پلیئرز نے بھی بھرپور حوصلہ افزائی کی۔

یاد رہے کہ آل راؤنڈر 31 فرسٹ کلاس میچز میں 63.86 کی اوسط سے 1207 رنز بنا چکے جبکہ 26.63 کی ایوریج سے 94 وکٹیں بھی حاصل کی ہیں، انھوں نے بنگلہ دیش سے وارم اپ میچ میں شاندار کارکردگی پیش کی تھی، کارڈف کی پیسرز کیلیے موزوں پچ کو دیکھتے ہوئے انھیں شاداب خان کی جگہ پلیئنگ الیون کا حصہ بنایا گیا۔
Load Next Story