ون ڈے کی تاریخ میں پاکستانی پیسرز پانچویں بار 10وکٹیں لے اڑے
سری لنکانے آخری7وکٹیں75رنزکے سفر میں گنواکرتباہ کن اننگزکی مثال چھوڑی
سری لنکانے آخری7وکٹیں75رنزکے سفر میں گنواکرتباہ کن اننگزکی مثال چھوڑی۔ فوٹو : اے ایف پی
DUNEDIN:
پاکستانی پیسرز اپنی ون ڈے تاریخ میں پانچویں بار اننگز کی تمام 10وکٹیں لے اڑے۔
پاکستان کی ون ڈے تاریخ میں پیسرز پانچویں بارایک اننگز میں تمام 10وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے، یہ 2013کے بعد پہلا موقع ہے کہ 4فاسٹ بولرز نے2،2یا اس سے زائد شکار کیے، سری لنکا کیخلاف جنید خان اور حسن علی نے 3،3، محمد عامر اور فہیم اشرف نے 2،2وکٹوں کا بٹوارہ کیا،ایک اننگز میں 3یا زیادہ میڈن اوورز کا موقع بھی 2013 کے بعد آیا، جنید خان نے اپنے3اوورز میں کوئی رن نہیں بننے دیا، ماضی میں جب شاہد آفریدی نے ویسٹ انڈیز کی 7وکٹیں 12رنز کے عوض اڑائیں تو انھوں نے بھی 3اوورز میں کوئی رن نہیں بننے دیا تھا۔
گزشتہ روز مجموعی اسکور 82تھا کہ حسن علی نے کوشل مینڈس(27)کو بولڈ کردیا۔ اگلے ہی اوور کی پہلی گیند پر فہیم اشرف نے کھاتہ کھولنے سے قبل ہی دنیش چندیمل کی بیلز فضا میں بکھیر دیں،تیسری وکٹ کیلیے شراکت میں ٹوٹل 161تک پہنچا تھاکہ 4اوورز میں سے ہر ایک میں وکٹ گری، محمد عامر نے اینجیلو میتھیوز(39)کو بولڈ کیا، اگلے ہی اوور میں جنید خان نے دھنن جائیا ڈی سلوا(1) کو سرفراز احمد کا کیچ بنوا دیا، محمد عامر نے دوبارہ گیند سنبھالی تو نیروشن ڈکویلا(73)کو وکٹوں کے پیچھے موجود کپتان کی معاونت سے دھر لیا، اگلی باری جیند خان کی تھی، پیسر نے تھساراپریرا(1) کو سلپ میں بابر اعظم کی مدد سے قابو کرلیا،یوں 4وکٹیں صرف 23گیندوں پر گریں اور ٹیم کے مجموعی اسکور میں6رنز ہی بڑھے جبکہ تباہی کا شکار ہونے والی اننگز میں بھی نیا اضافہ ہوا۔
سری لنکا کی آخری 7وکٹیں75 رنز جوڑ سکیں، اس سے قبل جنوبی افریقہ نے بھارت سے میچ میں 51رنز کے سفر میں 8وکٹیں گنوا دی تھیں، نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کے مقابل65رنز بنانے کے دوران اتنے ہی نقصان اٹھائے،نیوزی لینڈ نے آسٹریلیا سے مقابلے میں 7وکٹوں کے بدلے صرف 37رنز کا اضافہ کیا تھا۔