گنگولی سے شرط ہارنے پر شین وارن کو اب انگلش شرٹ پہننا پڑے گی

شین وارن کو اپنے روایتی حریف کی جرسی پہننا پڑے گی۔

شین وارن کو اپنے روایتی حریف کی جرسی پہننا پڑے گی۔ فوٹو: فائل

AUCKLAND:
سابق آسٹریلوی اسپنر شین وارن بھارت کے سابق کپتان ساروگنگولی سے اپنی ٹیم کی کامیابی پر شرط ہار گئے۔


دونوں آسٹریلیا اور انگلینڈ کے میچ کے موقع پر ایک ٹی وی شو میں شریک تھے، اس دوران ان میں فاتح سائیڈ کے حوالے سے شرط لگی۔ پہلے یہ طے پایا کہ جو ہارا وہ دوسرے کو کھانا کھلائے گا مگر پھر وارن نے ایک قدم آگے بڑھاتے ہوئے کہا کہ اگر اسٹیون اسمتھ الیون جیت گئی تو گنگولی کو آسٹریلوی ٹیم کی جرسی پہننا پڑے گی، اگر انگلینڈ جیت گیا تو میں اس کی جرسی پہنوں گا، اب وہ چونکہ شرط ہارچکے اس لیے انھیں اپنے روایتی حریف کی جرسی پہننا پڑے گی۔
Load Next Story