’’ٹھگس آف ہندوستان ‘‘ سے لطف اندوز ہورہا ہوں امیتابھ

عامر اور فاطمہ ثنا کیساتھ گپ شپ اور لمبی چہل قدمی ہمیشہ یاد رہے گی، بگ بی

عامر اور فاطمہ ثنا کیساتھ گپ شپ اور لمبی چہل قدمی ہمیشہ یاد رہے گی ،بگ بی فوٹو: فائل

KARACHI:
بالی وڈ اداکار امیتابھ بچن نے کہا ہے کہ وہ فلم ''ٹھگس آف ہندوستان ''میں ساتھی اداکار عامر خان اور فاطمہ ثنا شیخ کے ساتھ وقت کو بے حد انجوائے کر رہے ہیں۔


اداکار امیتابھ بچن نے اپنی تازہ گفتگو میں کہا کہ وہ فلم ٹھگس آف ہندوستان کے ساتھی اداکار عامر خان اور فاطمہ ثنا شیخ کے ساتھ وقت کو بے حد انجوائے کر رہے ہیں، عکسبندی سے فارغ ہو کر وہ اکٹھے فلم دیکھنے بھی گئے ہیں اور لمبی چہل قدمی پر بھی جاتے ہیں،انھیں یہ وقت ہمیشہ یاد رہے گا،فلم کی ہدایات کرشنا اچاریہ دے رہے ہیں، اس میگا بجٹ سے بنائی جانیوالی فلم کی عکسبندی مالٹا میں جاری ہے،فلم میں کترینا کیف بھی اہم کردار میں نظر آئیں گی ۔
Load Next Story