ای ین بشپ نے حسن علی کے روشن مستقبل کی پیشگوئی کردی

حسن علی کی بولنگ سے کافی متاثر ہوا، سابق ویسٹ انڈین کرکٹر

حسن علی کی بولنگ سے کافی متاثر ہوا، سابق ویسٹ انڈین کرکٹر: فوٹو: فائل

سابق ویسٹ انڈین کرکٹر ای ین بشپ نے پاکستان کے حسن علی کے روشن مستقبل کی پیشگوئی کردی۔


انھوں نے کہا کہ میں حسن علی کی بولنگ سے کافی متاثر ہوا، انھوں نے کیریبیئن جزائر میں ٹیسٹ ڈیبیو کیا، اگر وہ خود کو فٹ رکھیں تو اچھے بولر ثابت ہوسکتے ہیں، بشپ نے آسٹریلوی مچل اسٹارک، نیوزی لینڈ کے ایڈم ملن اور جنوبی افریقی کاگیسو ربادا کی صلاحیتوں کو بھی خوب سراہا۔
Load Next Story