چترانگدا سنگھ اور پراچی ڈیسائی کی فلم کا ٹریلر ریلیز

فلم کی کہانی ایک نوجوان میوزک پروڈیوسر کے گرد گھومتی ہے جو بیک وقت دو لڑکیوں کے عشق میں گرفتار ہوجاتا ہے۔

’’ آئی می اور میں‘‘چترانگدا سنگھ اور پراچی ڈیسائی کے مدمقابل جان ابراہم ہوں گے۔ فوٹو : فائل

بالی وڈ اداکارہ چترانگدا سنگھ اور پراچی ڈیسائی نئی فلم میں ایک ساتھ جلوہ گر ہونگی ۔


ان کی نئی فلم کا ٹریلر ریلیز ہوگیا ہے ۔ان کے ساتھ چاکلیٹ ہیرو جان ابراہم اس نئی رومانٹک ڈرامہ فلم'' آئی می اور میں''میں نظر آئیں گے ۔فلم کا پہلا ٹریلر بھی جاری کردیا گیا۔نئے ہدایتکارکپل شرما کی اس فلم میں جان ابراہم کے ساتھ چترانگدا سنگھ اور پراچی ڈیسائی ہیروئنز کا کردار ادا کررہی ہیں۔

فلم کی کہانی ایک سادہ طبیعت کے مالک نوجوان میوزک پروڈیوسر کے گرد گھومتی ہے جو بیک وقت دو لڑکیوں کے عشق میں گرفتار ہوجاتا ہے اور پھر اسے زندگی کے کیسے کیسے رنگ دیکھنے پڑتے ہیں۔شرشتی بہل آریا اور گولڈی بہل کی پروڈیوس کردہ یہ فلم رواں سال یکم مارچ کو سینما گھروں کی زینت بنائی جارہی ہے۔
Load Next Story