تھانے پر چھاپہ حبس بیجا میں رکھے 2 بھائی بازیاب
عدالتی کمشنر نے آزاد کردیا ، سب انسپکٹر عدالت میں پیش، خاتون کو پولیس کیخلاف کارروائی کا اختیار
پولیس نے سول کورٹ نمبر 6 سے دولہا نعمان کا مزید 3 روزہ تفتیشی ریمانڈ حاصل کر لیا ہے۔ فوٹو: فائل
فرسٹ ایڈیشنل سیشن جج حیدرآباد کی عدالت کے حکم پر سیشن کورٹ کے ہیڈ کلرک سہراب مگسی نے لطیف آباد اے سیکشن تھانے پر چھاپہ مار کر حبس بیجا میں رکھے 2 بھائیوں آصف عرف منان اور قمر قاضی کو بازیاب کروالیا جن کی تھانے کے کسی بھی ریکارڈ میں انٹری موجود نہیں تھی۔
عدالتی کمشنر نے دونوں نوجوانوں کو آزاد کردیا جبکہ تھانے کے سب انسپکٹر ناصر نواب کو عدالت میں پیش کر دیا، عدالت نے درخواست گزار کو اختیار دیا ہے کہ وہ ان کے رشتے داروں کو حبس بیجا میں رکھنے پر پولیس کیخلاف کاروائی کرسکتی ہیں۔ لطیف آباد نمبر8 خواجہ کالونی کی سائرہ زوجہ ابرار نے درخواست دائر کی تھی کہ اس کے بھائی نعمان کی شادی میں ہوائی فائرنگ کے دوران ایک بچہ جاں بحق ہوگیا، پولیس نے متوفی کے والد محمود کی فریاد پرکیس داخل کرلیا۔
بعد ازاں گھر پرچھاپہ مار کر ان کے بھائی دولہا نعمان اور دو رشتے داروں آصف عرف منان اور قمر قاضی کو گرفتار کر لیا۔ نعمان کیس میں نامزد ہیں جبکہ دونوں رشتے دار بھائیوں کو پولیس نے ناحق حبس بیجا میں رکھا ہوا ہے، درخواست گزار نے عدالت سے اپیل کی نوجوانوں کو بازیاب کروایا جائے۔ دوسری طرف اسی کیس میں پولیس نے سول کورٹ نمبر 6 سے دولہا نعمان کا مزید 3 روزہ تفتیشی ریمانڈ حاصل کر لیا ہے۔