سینئر فنکار فلم انڈسٹری کی بحالی کے لیے کوشاں

پاکستان ڈرامہ اور فلم انڈسٹری کے فنکار ان دنوں پاکستانی فلم’’میں ہوں شاہد آفریدی‘‘کی ریکارڈنگ میں مصروف ہیں۔

اداکار ندیم فلم میں ہوں "شاہد آفریدی" میں اہم کرادار ادا کررہے ہیں۔ فوٹو : فائل

سینئراداکار ندیم ،جاوید شیخ ،ماہ نور بلوچ،ہمایوں سعید،شفقت چیمہ،اسمائیل تارہ،ایک مرتبہ پھر پاکستان فلم انڈسٹری کی بحالی اور پاکستانی سینما شائقین کو معیاری فلمیں فراہم کرنے کے لیے کوشاں دکھائی دیتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ڈرامہ اور فلم انڈسٹری کے فنکار ان دنوں پاکستانی فلم''میں ہوں شاہد آفریدی''کی ریکارڈنگ میں مصروف ہیں۔ فلم کی ریکارڈنگ کراچی میں جاری ہے۔ اس فلم کے ڈائریکٹر اسامہ ہیں جب کہ پروڈیوسر ہمایوں سعید اور شہزاد نصیب ہیں ۔ فلم کی شوٹنگ آخری مراحل میں ہے ۔




ہمایوں سعید کا کہنا ہے کہ پاکستانی عوام کو مدت بعد معیاری فلمیں دیکھنے کا موقع ملے گا ہمارے فنکاروں نے اپنی خوبصورت اداکاری سے پڑوسی ملک کی فلموں اور ڈراموں کو کامیابی سے ہمکنار کیا ہے ۔ہم نے اس بات کو ذہن میں رکھتے ہوئے ڈرامہ اور فلم کے فنکاروں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کیا ہے کہ پاکستانی عوام کو ڈرامے کے بعد پاکستانی فلمیں بھی دیکھنے کا موقع ملے ۔

ہمایوں سعید کا مزید کہناتھا کہ جس طرح ہم نے ڈرامے میں ہندوستان کو پیچھے چھوڑا ہے اسی طرح ہم فلم میں بھی کامیاب ہونگے جب کہ اداکار ندیم بیگ کا کہنا ہے کہ نئے فنکاروں نے سینئرز کی ہمت بڑھاتے ہوئے جو فیصلہ کیا ہے میں اس سے متفق ہوں پاکستان میں فلم کو بحال ہونا چاہیے تھا ہمارے ہاں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے میں نئے فنکاروں کے کام سے میں مطمئن ہوں ۔
Load Next Story