فلم انڈسٹری پھر بحال ہوگی منورسعید

پاکستانی عوام کو سوچی سمجھی سازش کے تحت فلم انڈسٹری سے محروم کیا ہے مگر یاد رہے سینما کبھی مرتا نہیں ہے۔

اب فلم صرف آرٹ نہیں رہابلکہ فلم مکمل سائنس ہے، منور سعید۔ فوٹو : فائل

ISLAMABAD:
سینئر اداکار منور سعید نے کہا ہے کہ بھارتی فنکاروں نے فلم کو بحال کیا ہے اور پاکستانی فنکاروں نے انڈسٹری کو اجاڑا ہے تعلیم اور شعور کی کمی نے ہمیں ہمیشہ سیکھنے اور سمجھنے کی صلاحیتوں سے محروم رکھا ہے۔


ان خیالات کا اظہار انھوں نے نمایندہ ایکسپریس سے بات چیت کے دوران کیا ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام کو سوچی سمجھی سازش کے تحت فلم انڈسٹری سے محروم کیا ہے مگر یاد رہے سینما کبھی مرتا نہیں ہے۔ پاکستان میں فلم ایک مرتبہ پھر بحالی کی طرف جائے گی مگر اس کا آغاز اس بار کراچی سے ہوگا کیونکہ اب فلم صرف آرٹ نہیں رہابلکہ فلم مکمل سائنس ہے اور میں سمجھتا ہوں اگر لاھوریا کوئی اور شہر اس کے لیے کام کریگا بھی تو اپنا وقت ضایع کریگا ۔پاکستان کا ڈرامہ جس طر ح مضبوط ہوچکاہے اسی طرح فلم کو بھی مضبوط کرنا ہوگا۔
Load Next Story