مہنگائی پر فنکاربھی ایک سے زائد کام کرنے پر مجبور

مہنگائی کے باعث شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے افراد بھی دیگر شعبوں میں طبع آزمائی کررہے ہیں۔

عدنان صیقی اور فضا علی شو بز کے ساتھ ساتھ کاروبار سے بھی منسلک ہیں۔ فوٹو : فائل

مہنگائی نے فنکاروں کو بھی ایک سے زائد کام کرنے پر مجبور کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یوٹیلٹی بلز اور روز مرہ اشیاء کی آئے روز بڑھتی ہوئی قیمتوں نے جہاں عام آدمی کی مشکلات پیدا کی ہیں۔وہیں پر شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے فنکاروں کو اپنے اخراجات پورے کرنے کے لیے اداکاری ' ڈائریکشن ' رائٹر' ماڈلنگ ' کمپیئرنگ سمیت دیگر کام کرنے پڑ رہے ہیں۔ ان میں اسٹیج اداکار نسیم وکی رائٹر ' ڈائریکٹرکی حیثیت کے ساتھ بطور میزبان ٹی وی پروگرام کر رہے ہیں۔

اداکارہ دیدار 'میگھااور خوشبو ایکٹنگ کے ساتھ ذاتی کاروبار کر رہی ہیں۔ ان میں اداکارہ دیدار بیوٹی پارلر جب کہ میگھا اور خوشبو بوتیکس چلا رہی ہیں۔ اداکارہ نرگس نے اداکاری کو خیر باد تو کہہ دیا مگر بطور میزبان ایک ٹی وی پروگرام کے ساتھ چند روز قبل ہی اقبال ٹائون مون مارکیٹ میں بیوٹی پارلر شروع کیا ہے۔




اداکاراحسن خان نے بھی ذاتی کاروبار کرتے ہوئے ایم ایم عالم روڈ پر بوتیک کھول رکھا ہے۔اداکار کاشف محمود نے ڈیکوریشن لائٹس کا بزنس کر رہے ہیں۔ گلوکارہ رابی پیرزادہ نے بھی بیوٹی پارلر اورفٹنس کلب کھول لیا ہے اداکارہ زیب چوہدری بھی بیوٹیشن کے شعبہ کو جوائن کرتے ہوئے اپنی رہائشگاہ کے قریب ہی پارلر اورفٹنس کلب بنا لیا ہے۔

جہاں ان دنوں بھرپور توجہ دے رہی ہیں۔ماڈل واداکارہ فضاء علی بھی گارمنٹس کا کام کر رہی ہیں۔ اداکار گوشی خان شو روم کا کام کر رہے ہیں۔اداکار' رائٹر ' ڈائریکٹر عرفان کھوسٹ نے بھی ذاتی کاروبار شروع کررکھا ہے جس میں منرل واٹر سمیت دیگر پراڈکٹس شامل ہیں۔ اداکار اعجاز اسلم کا بوتیک ' عدنان صدیقی کا سیلون کھول رکھے ہیں اور اسی کی مزید برانچیں کھولنے کی پلاننگ کی جارہی ہے۔ان فنکاروں کی دیکھا دیکھی دیگر فنکار بھی ذاتی کاروبار کرنے کے بارے میں سنجیدگی سے سوچ رہے ہیں۔
Load Next Story