پاکستان میں کوہ پیمائی خواتین نے نیا باب رقم کر دیا
پی ڈبلیو ای کی خواتین نے 20,000فٹ بلند ترین3 چوٹیوں کو6روز میں سر کیا.
پاکستان ویمن ایکسپڈیشن کی کوہ پیماخواتین کاکراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کے موقع پر گروپ۔ فوٹو: ایکسپریس
کراچی کی شہربانو سید کی قیادت میں پاکستان ویمن ایکسپڈیشن( پی ڈبلیو ای) کی ارکان خواتین نے پاکستان میں کوہ پیمائی کی تاریخ میں ایک نئے باب کا اضافہ کیا ہے۔
پی ڈبلیو ای نے 6000 میٹر (اندازاً 20,000فٹ) بلند ترین چوٹیوں کو 6 روز میں سر کیا جونہ صرف خواتین بلکہ تمام غیر پیشہ ور پاکستانی کوہ پیمائوں اور ٹریکرز کے لیے ایک ریکارڈ ہے، یہ مہم شدید ہوائوں اور سرد موسم میں انجام دی گئی جب درجہ حرارت منفی20 ڈگری تھا، پریس کانفرنس سے شہربانو سید اور ہنزہ ہالا میں وادی شمشال سے تعلق رکھنے والی کوہ پیمائوں کی ٹیم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج تک کوئی پاکستانی خاتون6000 میٹر سے زیادہ بلندی تک نہیں جاسکی۔
اس سے قبل جنوری 2011 میں شمشال کوہ پیمائی اسکول کی طالبات زیادہ بلندی پر واقع ایک چوٹی (منگلک سر) پر چڑھنے میں کامیاب ہوئیں جو 6050 میٹر بلند ہے، شہر بانوسید نے دعویٰ کیا کہ یہ پہلی پاکستانی خواتین ہیں جنھوں نے 6 روز کے اندر 20 ہزار فٹ بلند 3 چوٹیوں کو سر کیااور پی ڈبلیو ای کو یقین ہے کہ پورے پاکستان کی خواتین میں کوہ پیمائی میں دلچسپی پیدا ہونے کا براہ راست اثر ملک میں سیاحت کے فروغ پر پڑے گا، پریس کانفرنس کے دوران اس مہم کا تصویری جائزہ اور دستاویزی فلم کے کلپس بھی دکھائے گئے۔