پولیس پر حملوں کا نوٹس لیا جائے شاہی سید

سیاسی مصلحتوں کو تر ک کرکے ٹارگٹ کلرز کے خلاف موثر کاروائی کی جائے۔

سیاسی مصلحتوں کو تر ک کرکے ٹارگٹ کلرز کے خلاف موثر کاروائی کی جائے۔ فوٹو: فائل

عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر سینیٹر شاہی سید نے کہا ہے کہ پولیس پر بڑھتے ہوئے حملوں کا نوٹس لیا جائے۔


کراچی کے متعلق وفاقی وزیر داخلہ رحمٰن ملک کے بیان میں اگر ذرا سی بھی حقیقت ہے توشہر میں جنگی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں،سیاسی کارکنان کے لیے کراچی مقتل گاہ بن چکا ہے، قانون نافذ کرنے والے ادارے مسلسل ٹارگٹ کلنگ کا جواب دیں، ایک بیان میں انھوں نے کہا کہ وفاقی وزیر داخلہ کے بیان کے بعد سرمایہ کاروں نے سرمایہ سمیٹنا شروع کردیا ہے اور عوام نے گھروں میں راشن جمع کرنا شروع کردیا ہے،سیاسی مصلحتوں کو تر ک کرکے ٹارگٹ کلرز کے خلاف موثر کاروائی کی جائے۔
Load Next Story