انتخابات کو تاخیر کا شکار نہیں ہونے دیں گےکائرہ

حکومت کاپانچ سال مکمل کرنا جمہوریت کی فتح ہے،تقریب سے خطاب.

پارلیمنٹ کے اختیار کو چیلنج کرنے والے دیکھ لیں آج پارلیمنٹ سپریم بن چکی۔ فوٹو: اے پی پی/فائل

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات قمرزمان کائرہ نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے جمہوریت کے استحکام کیلیے صحیح معنوں میں اپنا کردار ادا کیا۔

پیپلز پارٹی نے جمہوریت اصل انتقام ہے کے فلسفے کو سچ ثابت کر دیا انھوں نے کہا کہ صدر زرداری نے ملک و قوم کو بحرانوں سے نکال پر ایک با وقار مقام دیا جمہوریت دشمنوں کو آج سر چھپانے کی جگہ نہیں مل رہی۔




انھوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کے اختیارات کو چیلنج کرنے والے دیکھ لیں کہ آج پارلیمنٹ سپریم ادارہ بن چکی ہے اور عوام کے فیصلے عوامی نمائندے کر رہے ہیں،آزاد جموں و کشمیر کے سینئر وزیر چوہدری محمد یسین سے بات چیت کرتے ہوئے قمرزمان کائرنے کہا کہ پاکستان میں سیاسی عدم استحکام کی تمام کوششیں ناکام ہو چکی ہیں۔
Load Next Story