چند ہفتوں کی مہمان قومی اسمبلی کے ارکان کا فوٹوسیشن

پہلی رو میں وزیراعظم ، اسپیکر ، اپوزیشن لیڈر، ڈپٹی اپوزیشن لیڈر ، پارلیمانی لیڈرز اور سینئر ارکان براجمان رہے۔

پہلی رو میں وزیراعظم ، اسپیکر ، اپوزیشن لیڈر، ڈپٹی اپوزیشن لیڈر ، پارلیمانی لیڈرز اور سینئر ارکان براجمان رہے۔ : ایکسپریس

آئندہ چند ہفتوں میں تحلیل ہونیوالی قومی اسمبلی کے ارکان کا بدھ کے روز پارلیمنٹ ہائوس کے سبزہ زار میں گروپ فوٹو کا انعقاد کیا گیا جس میں وزیراعظم پرویز اشرف، اسپیکر قومی اسمبلی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا، قائد حزب اختلاف چوہدی نثار علی خان، مولانا فضل الرحمن اور آفتاب شیرپائوسمیت تقریباً 200 حکومتی اور اپوزیشن ارکان نے شرکت کی۔


جبکہ نائب وزیراعظم چوہدری پرویز الٰہی، اسفندیار ولی ، فاروق ستار اور دیگر غیر حاضر رہے۔ فوٹو سیشن کیلیے پارلیمنٹ کے سامنے سبزہ زار پر 8 رویہ اسٹینڈ بنایا گیا تھا ، ارکان وزیراعظم کے ہمراہ اپنی نشستیں باری باری تبدیل کر کے تصاویر بنواتے رہے۔ پہلی رو میں وزیراعظم ، اسپیکر ، اپوزیشن لیڈر، ڈپٹی اپوزیشن لیڈر ، پارلیمانی لیڈرز اور سینئر ارکان براجمان رہے۔

اس دوران ارکان میں خوشگوار جملوں کا تبادلہ بھی ہوا ۔ (ن) لیگ کے ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کی آمد پر خواجہ سعد رفیق نے جملہ کسا کہ ''ڈاکٹر صاحب آپ زیادہ پائوڈر لگاکر آئے ہیں ''۔ اس پر وزیر اطلاعات ونشریات قمرزمان کائرہ نے برجستہ کہا کہ ''ڈاکٹر صاحب ڈائریکٹ بیوٹی پارلر سے آ رہے ہیں''۔ اس پر ارکان نے قہقہہ بلند کیا۔ اس موقع پر اسپیکر قومی اسمبلی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے کہا کہ ملکی تاریخ میں پہلی بارمنتخب اسمبلی اپنی مدت پوری کررہی ہے ، الوداعی فوٹوسیشن کااہتمام خوش آئندہے ۔
Load Next Story