پاکستان کی انگلینڈ کے خلاف شاندار فتح
اوول کا میدان پاکستان کے لیے خاصا لکی رہا ہے اور یہاں پاکستان نے کئی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔
اوول کا میدان پاکستان کے لیے خاصا لکی رہا ہے اور یہاں پاکستان نے کئی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ فوٹو : اے ایف پی
پاکستان کی کرکٹ ٹیم نے چیمپئنز ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میچ میں انگلینڈ کی مضبوط اور ٹورنامنٹ کی ناقابل شکست ٹیم کو با آسانی 7 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔انگلینڈ کے شہر کارڈف میں کھیلے گئے اس اہم ترین میچ میں پاکستانی کھلاڑیوں نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا اور انگلینڈ کی ٹیم کو بولنگ' فیلڈنگ اور بیٹنگ تینوں شعبوں میں مات دے دی۔
اس جیت میں پہلے پاکستانی بالرز نے اہم کردار ادا کیا اور بعد میں ابتدائی بلے بازوں نے توجہ اور ذمے داری سے بلے بازی کی جس کے نتیجے میں جیت پاکستان کا مقدر بنی۔ حسن علی' جنید خاں' رومان رئیس اور شاداب خان نے نپی تلی بولنگ کا مظاہرہ کیا جب کہ ٹیم کی فیلڈنگ بھی بہترین رہی۔ میچ کا فیصلہ ہوتے ہی پورے پاکستان میں اور دنیا بھر میں موجود پاکستانی کرکٹ ٹیم کے پرستاروں نے بھرپور انداز میں فتح کا جشن منایا، لوگوں نے ایک دوسرے کو مبارکباد دی اور مٹھائیاں تقسیم کی گئیں۔ اس موقع پر لوگوں کی خوشی دیدنی تھی کیونکہ پاکستانی ٹیم پہلی بار آئی سی سی چیمپیئز ٹرافی کے فائنل میں پہنچی ہے۔ اب فائنل اتوار کو انگلینڈ کی مشہور گراؤنڈ اوول میں کھیلا جائے گا۔
اوول کا میدان پاکستان کے لیے خاصا لکی رہا ہے اور یہاں پاکستان نے کئی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ پاکستان نے بھارت کے خلاف پہلا میچ بری طرح ہارا تھا لیکن اس کے بعد جنوبی افریقہ' سری لنکا اور پھر سیمی فائنل میں انگلینڈ کو جس طرح شکست دی' اس سے ثابت ہوا ہے کہ پاکستانی ٹیم ایک متوازن ٹیم ہے اور اس میں شامل نوجوان کھلاڑی بہت ٹیلنٹڈ ہیں' اگر ذمے داری اور توجہ سے کھیلا جائے تو ان کے لیے جیت کوئی مشکل کام نہیں ہے' سیمی فائنل جیتنے کے بعد پاکستانی کھلاڑیوں کا مورال بلند ہے' کھلاڑی خصوصاً باؤلرز بھرپور فارم میں ہیں' اگر ہمارے کھلاڑیوں نے بھرپور محنت کی تو فائنل میں فتح مشکل نہیں ہو گی۔