چیمپئنزٹرافی بھارتی بولرز بھی رنگ جمانے میں کامیاب

11سے 40ویں اوورز کے دوران 19 وکٹیں، پاکستان کا 18 شکار کرکے دوسرا نمبر

ٹاپ اسکوررز کی فہرست میںدھون کی چوتھی پوزیشن،ویرات کوہلی کے 8ہزار رنز مکمل۔ فوٹو: رائٹرز

چیمپئنز ٹرافی میں بھارتی بولرز بھی رنگ جمانے میں کامیاب رہے ہیں، بلوشرٹس نے 11سے 40ویں اوورز کے دوران 19وکٹیں حاصل کی ہیں جبکہ پاکستان 18شکار کرکے دوسرے نمبرپر ہے۔

چیمپئنز ٹرافی میں بھارتی بولرز حریفوں پر بھاری ثابت ہوئے،بلوشرٹس نے 11سے 40ویں اوورز کے دوران سب سے زیادہ 19وکٹیں حاصل کی ہیں،پاکستان 18شکار کرکے دوسرے نمبرپر ہے۔


چیمپئنز ٹرافی کے اب تک ہونے والے ایونٹس کے ٹاپ اسکورر کی فہرست میں شیکھر دھون چوتھے نمبر پر آگئے ہیں، بھارتی اوپنر نے سیمی فائنل میں بنگلہ دیش کیخلاف 46کی اننگز سمیت 680رنز جوڑے ،کرس گیل791،جے وردنے742 اور سنگاکارا683رنز بناچکے ہیں، شیکھر دھون کسی دوسرے بیٹسمین کے ساتھ شراکت میں زیادہ رنز بنانے والوں میں سرفہرست ہیں،انھوں نے روہت شرما کے ہمراہ 9اننگز میں 766رنز جوڑے، چندرپال اور کرس گیل(635) دوسرے، شعیب ملک اور محمد یوسف(414)تیسرے نمبر پر ہیں۔

شیکھر دھون 317رنز کے ساتھ حالیہ ایونٹ کے ٹاپ اسکورر جبکہ روہت شرما304 رنزبنا کر دوسرے نمبر پر ہیں، ویرات کوہلی نے ون ڈے کرکٹ میں تیز ترین 8000رنز مکمل کرلیے۔ رویندرا جڈیجا چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کے لیے سب سے زیادہ وکٹیں حاصل والے بولر بن گئے ہیں،انھوں نے بنگلہ دیش کیخلاف میچ میں16واں شکار کرکے ظہیر خان کو پیچھے چھوڑا۔

علاوہ ازیں تمیم اقبال آئی سی سی ٹورنامنٹس میں بھارت کیخلاف زیادہ ففٹیز بنانے والوں کی فہرست میں جیک کیلس، اسٹیوٹکولو، مارک وا کے ہمراہ دوسرے نمبر پر آگئے،ان تمام نے 3، 3 نصف سنچریاں بنائی ہیں، رکی پونٹنگ 4 کے ساتھ ٹاپ پر ہیں۔
Load Next Story