اورنگی ٹائون رینجرز اہلکاروں کے قتل کا مقدمہ درج
اہلکاروں کی نماز جنازہ بھٹائی رینجرز ہیڈکوارٹرز ملیر میں ادا کی گئی، رینجرز حکام کی شرکت
اہلکاروں کی نماز جنازہ بھٹائی رینجرز ہیڈکوارٹرز ملیر میں ادا کی گئی، رینجرز حکام کی شرکت۔ فوٹو ایکسپریس
TOKYO:
اورنگی ٹاؤن میں فائرنگ سے ہلاک کیے جانے والے رینجرز اہلکاروں کے قتل کا مقدمہ پولیس نے انسداد دہشت گردی کی دفعات کے تحت درج کرلیا ہے، رینجرز اہلکاروں کی نماز جنازہ ملیر ہیڈکوارٹرز میں ادا کی گئی، رینجرز سندھ نے اورنگی ٹاؤن اور اطراف کے علاقوں میں ٹارگٹڈ آپریشن کرکے متعدد افراد کو حراست میں لے لیا۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ شب اورنگی ٹاؤن بادشاہ خان چوک کے قریب ہوٹل پر نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے پاکستان رینجرز سندھ کے انٹیلی جینس ڈیوٹی پر مامور اہلکاروں سب انسپکٹر بہار خان اور حوالدار عبداﷲ کو ہلاک کردیا تھا، اورنگی ٹاؤن پولیس نے رینجرز اہلکاروں کے قتل کا مقدمہ رینجرز کے لانس نائیک بشیر احمد کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کیخلاف زیر دفعہ302/34اور انسداد دہشت گردی کی دفعہ7-ATAایف آئی آر نمبر182/2012کے تحت درج کرلیا ہے، پولیس ذرائع کے مطابق رینجرز کی بھاری نفری نے اورنگی ٹاؤن کے علاقے بخاری کالونی، بنارس چوک، علی گڑھ کالونی اور دیگر مقامات کا محاصرہ کرکے دو درجن سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا۔