شوال کا چاند 25 جون کو نظر آنے کے امکانات بہت زیادہ ہیںمحکمہ موسمیات

25جون کی شام ملک بھر میں مطلع صاف جبکہ بعض مقامات پر جزوی طور پر ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔

25جون کی شام ملک بھر میں مطلع صاف جبکہ بعض مقامات پر جزوی طور پر ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔ فوٹو: فائل

محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ 25جون بروز اتوار کو عیدالفطر کا چاند نظر آنے کے امکانات بہت زیادہ ہیں۔


محکمہ موسمیات کی طرف سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ شوال کا چاند پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق 24جون کو7بجکر 31منٹ پر پیدا ہو گا جبکہ یہ 25جون کی شام نظر آ سکے گا، 25جون کی شام ملک بھر میں مطلع صاف جبکہ بعض مقامات پر جزوی طور پر ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔
Load Next Story