شنگھائی تعاون تنظیم کے ہیڈکوارٹرز پر پاکستانی پرچم لہرا دیا گیا
آستانہ میں منعقدہ سربراہی اجلاس میں پاکستان اور بھارت کوتنظیم کے مکمل رکن بنانے کا تاریخی فیصلہ کیا گیا،سیکریٹری جنرل
حالات سے نمٹنے کے لیے 3 آپشنز پر غور، قومی سلامتی کمیٹی سے منظوری لی جائے گی۔ فوٹو: فائل
شنگھائی تعاون تنظیم کے ہیڈکوارٹرز پر تنظیم کے نئے رکن ممالک پاکستان اور بھارت کے قومی پرچم لہرا دیے گئے۔
اپنے خطاب میں تنظیم کے سیکریٹری جنرل نے کہا کہ پُرامن ہمسائیگی، اتحاد اور ترقی کے اہداف تنظیم کے رکن ممالک کے درمیان تعلقات کی بنیاد ہے اور ان اغراض و مقاصد کی بنیاد پر بین الاقوامیت کی طرز حیات میں اس تنظیم کو ایک منفرد مقام حاصل ہے، انھوں نے کہا کہ آستانہ میں منعقدہ سربراہی اجلاس میں پاکستان اور بھارت کو تنظیم کے مکمل رکن بنانے کا تاریخی فیصلہ کیا گیا۔
چین میں پاکستان کے سفیر مسعود خالد نے کہا کہ آج پرچم لہرانے کی تقریب پاکستان کیلیے ایک نئے سفر کی نوید ہے تاہم اس موقع پر تنظیم کے سیکریٹری جنرل رشید علیموف، چین میں پاکستان کے سفیر خالد مسعود، چین میں بھارت کے سفیر وجے گوکھالے، تنظیم کے مبصر ممالک کے سفیروں، چینی وزارت خارجہ کے نمائندوں اور دیگر سینئر سفارتی حکام بھی موجود تھے۔