پاکستان نے فائنل میں بھارت کے خلاف جارحانہ کرکٹ پلان بنالیا
بھارت کی بیٹنگ بہت مضبوط ہے اس کو زیر کرنے کیلیے جارحانہ بولنگ اور عمدہ فیلڈنگ کرنا ہوگی،سرفراز احمد
بھارت کی بیٹنگ بہت مضبوط ہے اس کو زیر کرنے کیلیے جارحانہ بولنگ اور عمدہ فیلڈنگ کرنا ہوگی،سرفراز احمد . فوٹو/آئی سی سی/فائل
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفرازاحمد نے کہا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی فائنل میں بہتر گیم پلان کےساتھ میدان میں اترتے ہوئے مضبوط بھارتی بیٹنگ لائن کو دباﺅ میں لانے کی پوری کوشش کریں گے۔
اوول گراﺅنڈ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سرفراز احمد نے کہا کہ زبردست پرفارمنس سے کم بیک کرتے ہوئے فائنل میں پہنچے ہیں، کارکردگی کا معیار برقرار رکھتے ہوئے ٹائٹل اپنے نام کریں گے۔ کپتان نے کہا کہ کسی بھی حریف کو دباﺅ میں لانے کیلیے وکٹیں حاصل کرنا ضروری ہے، بھارت کی بیٹنگ بہت مضبوط ہے اس کو زیر کرنے کیلیے جارحانہ بولنگ اور عمدہ فیلڈنگ کرنا ہوگی۔
اس خبر کو بھی پڑھیں :فائنل سے قبل پاکستان اور بھارت کا ٹویٹر پر ٹاکرا شروع
سرفراز احمد نے کہا کہ پہلا میچ ہارنے کے بعد اٹیکنگ کرکٹ کھیل رہے ہیں، یہی انداز فیصلہ کن میچ میں بھی برقرار رکھیں گے، پاکستانی عوام اور یہاں سپورٹ کیلئے آنے والے شائقین کی دعائیں ہمارے ساتھ ہیں، توقعات پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کرینگے۔