سابق جرمن چانسلر ہیلمٹ کوہل انتقال کرگئے

کوہل صرف بابائے جرمن اتحادہی نہیں بلکہ وہ بین البراعظمی تعلقات کے بھی ایک بڑے وکیل تھے، ڈونلڈ ٹرمپ

کوہل صرف بابائے جرمن اتحادہی نہیں بلکہ وہ بین البراعظمی تعلقات کے بھی ایک بڑے وکیل تھے، ڈونلڈ ٹرمپ فوٹو: نیٹ

سابق جرمن چانسلر ہیلمٹ کوہل انتقال کرگئے ان کی عمر87 برس تھی۔

یورپی کمیشن کے سربراہ ژان کلود ین کر نے کوہل کو ایک عظیم یورپی قراردیتے ہوئے کہاکہ ان کی یاد میں برسلز میں یورپی پرچم سر نگوں رہے گا، روسی صدر پوٹن کے بقول وہ کوہل کی بصیرت اورباخبر رہنے کی صلاحیت کے معترف ہیں۔


امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کوہل صرف بابائے جرمن اتحادہی نہیں بلکہ وہ بین البراعظمی تعلقات کے بھی ایک بڑے وکیل تھے، جرمن چانسلرانجیلامیرکل نے کہا کہ جرمنی کی خوش قسمتی ہے کہ اسے کوہل جیسے رہنما ملا۔ علاوہ ازیں عالمی رہنماؤں نے ان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

 
Load Next Story