سیف الرحمن گرامی کی بیشمار سماجی خدمات ہیںمحمد حسین سید

سیف الرحمن گرامی فردنہیں درسگاہ کا نام ہے، ان سے بہت کچھ سیکھا،رفیق انجینئر

سیف الرحمن گرامی فردنہیں درسگاہ کا نام ہے، ان سے بہت کچھ سیکھا،رفیق انجینئر۔ فوٹو: فائل

ایڈمسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ کراچی محمد حسین سید نے کہا ہے کہ سیف الرحمن گرامی نے ادب اور سماج کیلیے بے شمار کام کیا ہے، وہ اپنی ذات میں انجمن تھے۔

انھوں نے اپنی گراں قدر خدمات کے باعث گرامی کلچر کی داغ بیل ڈالی، آج لوگ انکے نقش قدم پر چلنے پر فخر محسوس کرتے ہیں، ان خیالات کا اظہارانھوں نے آرٹس کونسل کراچی میں بلدیہ عظمیٰ کراچی اور آرٹس کونسل کے زیر اہتمام ''سیف الرحمن گرامی یادیں اور باتیں'' کے عنوان سے منعقدہ تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما رفیق انجینئر نے کہا کہ سیف الرحمن گرامی کسی فردکانہیں بلکہ درسگاہ کا نام ہے، جن سے مجھ جیسے بہت سے طالب علموں نے بہت کچھ سیکھا ہے۔




سابق کمشنر کراچی شفیق الرحمن پراچہ نے کہا کہ پاکستان میں جب کبھی ادب پر بات کی جائے گی تو سیف الرحمن گرامی کا نام ضرورلیا جائیگا،آرٹس کونسل کے صدرمحمد احمد شاہ نے کہا کہ سیف الرحمن گرامی کے گم ہوجانے کا احساس بہت شدت سے ہے، اس موقع پر رضوان صدیقی، شہناز نور،نصرت مرزا، فاطمہ ثریا بجیا،امتیاز خان فاران،منور سعید، محمود احمد خان،نعیم قریشی ،پیرذادہ قاسم رضا صدیقی، تاج حیدر ودیگر نے بھی اپنے خیالات کااظہار کیا، تعزیتی اجلاس کے دوران سیف الرحمن گرامی کی زندگی پر ایک مختصر فلم بھی پیش کی گئی۔
Load Next Story