جونیئر ایتھلیٹکس پنجاب نے برتری ثابت کردی
16 گولڈ میڈلز اپنے نام کیے، واپڈا نے دوسری، آرمی نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
16 گولڈ میڈلز اپنے نام کیے، واپڈا نے دوسری، آرمی نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ فوٹو: ایکسپریس/فائل
قومی یوتھ اینڈ جونیئر ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں پنجاب نے 16 گولڈ، 9 سلور اور 12 برانزمیڈل کے ساتھ برتری ثابت کردی۔
واپڈا نے دوسری اور آرمی نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق اسلام آباد اسپورٹس کمپلیکس کے جناح اسٹیڈیم میں پنجاب کی گرلز کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 13 طلائی،7 چاندی اور6 کانسی کے تمغے جیتے، بوائز نے 3 گولڈ،ایک سلور اور 6 برانز میڈلز پر قبضہ جمایا۔
دوسرے نمبر پر رہنے والی واپڈا کی ٹیم نے بوائز اور گرلز کیٹیگری میں 3,3 طلائی،10 چاندی اور 5 کانسی کے میڈلز حاصل کیے۔ آرمی کی ٹیم کے حصے میں سونے کے5، چاندی کے6 اور کانسی کے 5 تمغے آئے۔ مقابلوں میں فاٹا نے 4 گولڈ3 سلور اور اتنے ہی برانز میڈلز کے ساتھ چوتھی پوزیشن پر قبضہ جمایا۔ ایچ ای سی کی ٹیم 4 گولڈ، ایک سلور اور ایک برانز میڈل کے ساتھ 5ویں بہترین ٹیم قرار پائی، سندھ نے2 گولڈ اور ایک سلور میڈل حاصل کیا۔